نیلم سنجیوا ریڈی
From Wikipedia, the free encyclopedia
بھارتی سیاست دان، قصبہ اننت پور آندھرا پردیش میں 1913ء میں پیدا ہوئے۔ اڈیار کالج میں تعلیم پائی۔ دوران میں تعلیم ترک مولات کی تحریک میں سرگرم حصہ لیا۔ 1936ء تا 1946ء میں صوبائی کانگرس کمیٹی کے رکن رہے۔ 1946ء میں مدراس قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1947ء میں بھارت کی آئین ساز اسمبلی کے رکن چنے گئے۔ 1949ء تا 1951ء مدارس کے وزیر جنگلات رہے۔ 1951ء میں آندھرا کانگرس کمیٹی کے صدر چنے گئے۔ 1952ء تا 1953ء بھارتی راجیہ سبھا ایوان بالا کے رکن رہے۔ 1953ء میں اندھرا پردیش اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1953ء تا 1956ء آندھرا پردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر رہے اور 56ء تا 57ء چیف منسٹر رہے۔ 60 تا 62ءآل انڈیا کانگریس پارٹی میں وزیر فولاد و معدنیات، 65ء تا 67ء وزیر ہوا بازی و جہاز رانی رہے۔ 1967ء میں لوک سبھا کے سپیکر چنے گئے۔ اگست 69ء میں صدر مملکت کے انتخاب میں ناکام رہے۔ فروری 1977ء میں جمہوریہ بھارت کے چھٹے صدر منتخب ہوئے۔
نیلم سنجیوا ریڈی | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(تیلگو میں: నీలం సంజీవ రెడ్డి) | |||||||
مناصب | |||||||
رکن مجلس دستور ساز بھارت | |||||||
برسر عہدہ 6 جولائی 1946 – 24 جنوری 1950 | |||||||
وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش | |||||||
برسر عہدہ 1 نومبر 1956 – 11 جنوری 1960 | |||||||
وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش | |||||||
برسر عہدہ 12 مارچ 1962 – 20 فروری 1964 | |||||||
صدر بھارت | |||||||
برسر عہدہ 25 جولائی 1977 – 25 جولائی 1982 | |||||||
| |||||||
ناوابستہ ممالک کی تحریک کا جنرل سیکریٹری (8 ) | |||||||
برسر عہدہ 7 مارچ 1983 – 11 مارچ 1983 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 19 مئی 1913ء [1][2] کڈپہ | ||||||
وفات | 1 جون 1996ء (83 سال)[1][2] بنگلور | ||||||
وجہ وفات | نمونیا | ||||||
شہریت | برطانوی ہند (–14 اگست 1947) بھارت (26 جنوری 1950–) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) | ||||||
جماعت | جنتا پارٹی (1977–1996) انڈین نیشنل کانگریس (1930ء کی دہائی–1977) | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ مدراس | ||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
مادری زبان | تیلگو | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | تیلگو | ||||||
درستی - ترمیم |