![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/b/bd/Nurjahan.jpg/640px-Nurjahan.jpg&w=640&q=50)
ملکہ نورجہاں
From Wikipedia, the free encyclopedia
نور جہان 1577 میں قندہار (آج کے افغانستان) کے ایک معزز ایرانی گھرانے میں پیدا ہوئیں جنھوں نے صفوی دور میں بڑھتی ہوئی عدم رواداری کے نتیجے میں اپنا ملک چھوڑ کر زیادہ روادار مغل سلطنت میں پناہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
| ||||
---|---|---|---|---|
پادشاہ بیگم | ||||
دور حکومت | 25 مئی 1611ء– 8 نومبر 1627ء | |||
شریک حیات | yes | |||
معلومات شخصیت | ||||
پیدائشی نام | مہرالنساء | |||
پیدائش | جمعہ 13 ربیع الاول 985ھ/ 31 مئی 1577ء قندھار، جنوبی افغانستان | |||
وفات | اتوار 28 شوال 1055ھ/ 17 دسمبر 1645ء (عمر: 68 سال 6 مہینے 8 دن شمسی) لاہور، مغلیہ سلطنت، موجودہ پنجاب، پاکستان | |||
شہریت | ![]() ![]() | |||
مذہب | شیعہ اسلام | |||
شریک حیات | شیر افگن خان (1594ء– 1607ء) جہانگیر مئی (1611ء–نومبر 1627ء) | |||
اولاد | لاڈلی بیگم ![]() | |||
والد | مرزا غیاث بیگ | |||
والدہ | عصمت بیگم | |||
بہن/بھائی | ||||
خاندان | تیموری سلطنت ![]() | |||
نسل | لاڈلی بیگم | |||
دیگر معلومات | ||||
پیشہ | شاعر ![]() | |||
پیشہ ورانہ زبان | فارسی [1] ![]() | |||
درستی - ترمیم ![]() |
اپنے والدین کے ملک اور اپنے نئے وطن کی مخلوط روایت میں پروان چڑھنے والی نور جہاں کی پہلے مغل حکومت کے ایک اہل کار شیرافگن سے سنہ 1594 میں شادی ہوئی۔ وہ اپنے شوہر کے ساتھ مشرقی ہند کے امیر صوبے بنگال منتقل ہو گئیں۔ تاریخ میں نورجہاں کے متعلق بہت سی متضاد تحریریں بھی ملتی ہیں اور معتدل تحریریں بھی، تاریخ کی بعض کتب میں یہ بھی لکھا ہے کہ جہانگیر کو نورجہاں پسند آگئی تھی اور اس نے نور جہاں کے شوہر کو ایک جنگ میں بھیج کر اپنے کارندوں کے ہاتھوں مروا دیا تھا ، اس کے ساتھ ہمیں یہ روایت بھی ملتی ہے کہ جب ان کے شوہر پر جہانگیر کے خلاف سازش میں شامل ہونے کا شبہ پیدا ہوا تو بادشاہ نے بنگال کے گورنر کو اسے اپنے دربار آگرہ میں پیش کرنے حکم دیا۔ لیکن نور جہاں کا شوہر گورنر کے آدمیوں کے ساتھ تصادم میں مارا گیا۔