From Wikipedia, the free encyclopedia
میرا سیال | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Feroza Syal)[1] |
پیدائش | 27 جون 1961ء (63 سال)[2][3][4] وولورہیمپٹن [5] |
شہریت | مملکت متحدہ [5] |
تعداد اولاد | |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ مانچسٹر [6] |
پیشہ | ادکارہ [5]، مزاحیہ اداکار ، منظر نویس ، فلم ساز ، ناول نگار ، مصنفہ [5]، منچ اداکارہ ، فلم اداکارہ ، ٹی وی پروڈیوسر |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [7] |
اعزازات | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
میرا سیال پیدائشی نام فیروزہ سیال کی پیدائش 27 جون 1961 کو ہوئی۔وہ ایک انگریزی مزاح نگار ، مصنفہ ، ڈراما نگار ، گلوکارہ ، صحافی ، پروڈیوسر اور اداکارہ ہیں وہ 1997 کے نئے سال کے اعزاز میں آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (ایم بی ای) کی ممبر مقرر کی گئیں ۔ 2003 میں دی آبزرو نے انھیں برطانوی کامیڈی کے پچاس مزاحیہ خاکے میں شامل کیا۔ [12] [13] ڈراما اور ادب کی خدمات کے لیے سال میں آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (سی بی ای) کی کمانڈر مقرر کی گیا۔ [14] [15]۔
میرا سیال وولور ہیمپٹن میں پیدا ہوئیں اور ایسنگٹن ، سٹفرڈشائر میں پلی بڑھیں۔میرا کے والدین کا تعلق پنجاب سے ہے ، والد سریندر سیال کھتری ہیں اور والدہ سریندر اپل جٹ ہیں اور دونوں شادی کے بعد دلی سے برطانیہ آ بسے۔ ایسنگٹن کے چھوٹے سے گاؤں میں واحد ایشیائی خاندان اور گرد و نواح کا ماحول میرا کے ناول انیتا اینڈ می کا باعث بنا جسے میرا سیال نے 2003 میں بی بی سی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے نیم خودنوشت بھی قرار دیا [16]۔ انیتا اور میں پر بعد میں ایک فلم بھی بنی۔ میرا سیال نے ابتدائی تعلیم کوئین میری ہائی اسکول سے حاصل کی اور بعد ازاں مانچسٹر یونیورسٹی سے انگریزی اور ڈراما پڑھا۔
پڑھائی کے دوران ہی میرا نے سٹیفن جوزف اسٹوڈیو میں شمولیت اختیار کرکے اداکاری اور اسٹیج پلے لکھنے شروع کر دیے۔ گریجویشن کے بعد ڈراما اور سائیکو تھراپی میں ایم اے کرنے کے لیے یونیورسٹی آف لیڈز میں داخلہ لیا۔ میرا نے 1993 میں فلم بھاجی آن دا بیچ کا سکرین پلے لکھا جس کے ہدایت کار گوریندر چڈھا تھے جنھوں نے بینڈ اٹ لائیک بیکھم کی ہدایت کاری بھی کی۔ انھوں نے بی بی سی کامیڈی اسکیچ شو "گڈنش گریشس می" کی ٹیم میں رہتے ہوئے لکھا بھی اور پرفارم بھی کیا، یہ شو پہلے ریڈیو پھر ٹی وی پر چلا۔
میرا سیال نے یونیورسٹی میں پڑھائی کے دوران شو "ون آف اس" میں اداکاری پر نیشنل اسٹوڈنٹ ڈراما ایوارڈ جیتا۔ اپنی کتاب انیتا اور میں کے لیے بیٹی ٹراسک ایوارڈ جیتا۔ 2003 میں انھیں نازیہ حسن فاؤنڈیشن ایوارڈ ملا۔ 2017 میں انھیں فیلو آف رائل سوسائٹی آف لٹریچر کے لیے منتخب کیا گیا۔
میرا سیال کی پہلے شادی شیکھر بھاٹیا سے ہوئی جو 2002 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ 2005 میں انھوں نے سنجیو بھاسکر سے دوسری شادی کر لی۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.