میتھلی زبان
From Wikipedia, the free encyclopedia
میتھلی (मैथिली/মৈথিলী) بر صغیر کی ایک ہند آریائی زبان ہے، بنیادی طور پر بھارت اور نیپال میں بولی جاتی ہے۔ بھارت میں، یہ بہار اور جھارکھنڈ ریاستوں میں بولی جاتی ہے ۔ یہ زبان 22 تسلیم شدہ بھارتی زبانوں میں سے ایک ہے۔ نیپال میں یہ مشرقی ترائی میں بولی جاتی ہے اور نیپال کی دوسری سب سے زیادہ مقبول زبان ہے۔ یہ نیپال کی 122 تسلیم شدہ زبانوں میں سے ایک ہے۔ شروع میں ترہوٹا تحریری میتھلی کا ابتدائی رسم الخط تھا۔ یہ زبان مختلف قسم کی مقامی کیتھی میں بھی لکھی گئی ۔ آج کل یہ دیوانگاری رسم الخط میں لکھی جاتی ہے۔
اجمالی معلومات میتھلی, مقامی ...
میتھلی | |
---|---|
मैथिली، মৈথিলী | |
مقامی | بھارت، مدیش اور نیپال |
علاقہ | شمالی بہار، مدیش، نیپال |
نسلیت | میتھلی |
مقامی متکلمین | 30 million (2000–2001)[1] |
ہند۔یورپی
| |
لہجے |
|
ترہوتا (میتھیلاکشر) کیتھی (میتھلی) دیوناگری | |
رسمی حیثیت | |
دفتری زبان | ![]() بھارت 8th schedule of Constitution of India، بہار (بھارت) |
زبان رموز | |
آیزو 639-2 | mai |
آیزو 639-3 | mai |
گلوٹولاگ | mait1250 [2] |
بند کریں
میتھلی زبان ایک ہند۔آریائی زبان جس کو سنہ 2000ء کے اعداد و شمار کے مطابق نیپال اور شمالی بھارت میں 3.4 کروڑ لوگ بولتے ہیں۔ یہ دیوناگری میں لکھی جاتی ہے۔[3] قدیم دور میں اسے میتھیلاکشر ابجد میں لکھا جاتا تھا۔[4]