From Wikipedia, the free encyclopedia
مہتاب (انگریزی: Mehtab) (1918ء تا 1997ء) ایک بھارتی اداکارہ تھی جنھوں نے اردو اور ہندی زبان کی فلموں میں کام کیا۔ وہ 1928ء تا 1969ء فعال رہیں۔[1] ان کی ولادت سچن، گجرات میں ایک مسلم خاندان میں ہوئی۔ ان کا نام نجمہ رکھا گیا۔ ان کے والد نواب سید ابراہیم محمد یاقوت خان ثالث تھے۔ وہ سچن کے نواب تھے جو سورت، گجرات کے قریب واقع ہے۔۔[2] انہوںنے 1920ء کی دہائی میں چھوٹے کرداروں سے اپنا فلمی شفر شروع کیا۔ 1928ء میں فلم سیکنڈ وائف، 1929ء میں اندرا بی اے اور 1929ء میں جینت میں انھوں نے کچھ چھوٹے کردار نبھائے۔ 1931ء میں انھوں نے اشرف خان کے ساتھ فلم ویر کنال میں پہلی دفعہ کلیدی کردار ادا کیا۔ اس کے قبل وہ کیریکٹر کردار بھی کرنے لگی تھی۔ ایک دہائی تک انھوں نے ایکشن فلموں میں کام کرنے کے بعد 1941ء میں فلم چترلیکھا میں اچانک انھیں شہرت کی بلندی نصیب ہوئی اور الگ پہچان بھی ملی کہونکہ اس میں انھوں نے نہانے کا سین دیا تھا۔[3] اس فلم کو کیدر شرما نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ انھوں نے ساتھی اداکار اشرف خان سے شادی کرلی اور ایک بیٹے کو جنم دیا۔ بعد میں دونوں کا طلاق ہو گیا اور مہتاب نے سہراب مودی سے 1946ء میں شادی کرلی۔ مودی نے انھیں 1953ء کی فلم جھانسی کی رانی کام کرنے کا موقع دیا مگر یہ فلم ایک برا خواب ثابت ہوئی حالانکہ اس میں کچھ مسالا بھی ڈالا گیا تھا اور فلم کو مزے دار بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔[4] اس کے بعد انھوں نے فلم میں کام کرنا بند کر دیا اور آخری بار فلم سمے بڑا بلوان میں نظر آئی۔ 10 اپریل 1997ء میں ممبئی میں ان کا انتقال ہو گیا۔
مہتاب | |
---|---|
Screen shot from Jhansi Ki Rani | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 28 اپریل 1918 سچن، گجرات، India |
وفات | 10 اپریل 1997 78 سال) ممبئی، مہاراشٹر | (عمر
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
شریک حیات | Ashraf Khan (divorced) سہراب مودی (1946–1984; his death) |
اولاد | 2 Sons |
عملی زندگی | |
پیشہ | Actress |
دور فعالیت | 1928–1969 |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
مہتاب مذہبا مسلمان تھی مگر انھوں نے ایک پارسی شہراب مودی سے شادی کی۔ ان کی شادی 28 اپریل 1946ء کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر ہوئی تھی۔[5] مہتاب نے بعد میں بتایا کہ اہل خانہ نے اس شادی کو قبول نہیں کیا تھا۔ یہ مہتاب کی دوسری شادی تھی۔ پہلی شادی سے ان کا ایک 8 سالہ بیٹا بھی تھا جس کا نام اسماعیل تھا۔ مودی نے مہتاب سے سابق شوہر سے اسماعیل کے بارے میں بات کی مگر وہ ان دونوں کے ساتھ ہی رہا۔ مودی اس وقت 46 سال کے تھے اور مہتاب سے 20 سال بڑے تھے۔ شادی سے قل نسیم بانو نے ان کا قطع تعلق ہوا تھا۔[6] مہتاب اور مودی کی ایک بیٹی پیدا ہوئی جس کا نام میہیلی رکھا گیا اور وہ مذہبا پارسی ہوئی۔ مودی کا انتقال 28 جنوری 1984ء کو ہو گیا اور مہتاب کا انتقال 10 اپریل 1997ء کو ممبئی میں ہوا اور انھیں مرین لائنز کے بڑا قبرستان میں دفنایا گیا۔[2][7]
انھیں 8ویں سالانہ بی ایف جے اے اوارڈ میں فلم پرکھ کے لیے بہترین اداکارہ کا اعزاز دیا گیا۔[8]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.