From Wikipedia, the free encyclopedia
موسٰی محمد ابو مرذوق فلسطینی تحریک حماس کے ایک رہنما ہیں۔
موسٰی محمد ابو مرذوق | |
---|---|
(عربی میں: موسى أبو مرزوق) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 9 جنوری 1951ء (73 سال) رفح |
رہائش | نیو کایرو دمشق |
شہریت | ریاستِ فلسطین |
جماعت | حماس |
رکن | حماس |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ عین شمس کولوراڈو اسٹیٹ یونیورسٹی لوزیانا ٹیک یونیورسٹی |
پیشہ | سیاست دان |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی ، عربی |
درستی - ترمیم |
موسٰی کی پیدائش سے کچھ عرصہ قبل ان کا خاندان مجدل کی قریبی بستی بینا سے رفح کی طرف منتقل ہوا- وہ 1951ء میں پیدا ہوئے تھے-
موسٰی نے اپنی پوری ابتدائی تعلیم غزہ میں حاصل کی- انجینئیرنگ کی تعلیم اس نے قاہرہ کی حلوان یونیورسٹی سے حاصل کی- 77-1976ء میں اس نے اپنی یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کرلی-1981ء تک آپ امارات میں ایک کمپنی کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے- اس کے بعد 1981ء میں موسٰی اعلٰی تعلیم کے حصول کے لیے امریکا گئے۔ وہاں نے صنعتی انجینئری میں ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کیں-
اردن میں موسٰی نے تین سال قیام کیا مگر جون 1996ء میں اسے وہاں سے ملک بدر کر دیا گیا-
نیویارک ائیرپورٹ پر امریکی انتظامیہ نے موسٰی کو بغیر کوئی وجہ بیان کیے گرفتار کر لیا- بعد میں اسرائیل نے موسٰی پر حماس کے عسکری ونگ کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے امریکا کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا-امریکا کی فیڈرل عدالت نے آپ کو اسرائیل کے سپرد کرنے کا فیصلہ کر لیا- نیو یارک کی فیڈرل جیل میں اٹھارہ ماہ قید رہنے کے بعد اس نے امریکا کے اس فیصلے کے خلاف کوئی درخواست پیش نہ کی-مگر اس کے کچھ عرصے بعد اسرائیل نے امریکا سے حوالگی کا فیصلہ واپس لے لیا- 1997 ء میں اردن کی دعوت پر امریکا نے موسٰی کو اردن کے حوالے کر دیا-[1]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.