مظاہر علوم وقف
اسلامی تعلیمی ادارہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
مظاہر علوم وقف (اردو: جامعہ مظاہر علوم، سہارنپور ) ایک اسلامی مدرسہ ہے جو سہارنپور، اتر پردیش میں واقع ہے۔ جسے نومبر 1866ء میں سعادت علی فقیہ نے شروع کیا اور محمد مظہر نانوتوی اور احمد علی سہارنپوری نے اسے پروان چڑھایا؛ اسے ہندوستان کا دوسرا سب سے زیادہ بااثر اور بڑا دیوبندی مدرسہ سمجھا جاتا ہے۔ مدرسہ کے ابتدائی فضلا میں مشہور محدث خلیل احمد سہارنپوری شامل ہیں۔ یہ مدرسہ 1988ء میں منقسم ہو گیا، جس کے نتیجے میں مظاہر علوم جدید کا قیام عمل میں آیا اور تب سے مظاہر علوم قدیم کو ’مظاہر علوم وقف قدیم' سے موسوم کیا جاتا ہے۔[1][2]
اجمالی معلومات قسم, قیام ...
قسم | جامعہ اسلامیہ |
---|---|
قیام | 9 نومبر 1866 (157 سال قبل) (1866-11-09) |
بانیان |
|
ریکٹر | مولانا محمد سعیدی |
مقام | سہارنپور، اترپردیش، بھارت |
بند کریں
مدرسے کے موجودہ مہتمم و متولی مولانا محمد سعیدی ہیں۔