مشرق وسطیٰ افریقہ۔یوریشیا کا ایک تاریخی و ثقافتی خطہ ہے جس کی کوئی واضح تعریف نہیں ہے۔ اس خطے میں جنوب مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے ممالک شامل ہیں۔ مغربی دنیا میں مشرق وسطی کو عام طور پر عرب اکثریتی ممالک سمجھا جاتا ہے حالانکہ یہ علاقے کی تمام ریاستوں کی تعریف پر پورا نہیں اترتا۔ علاقے کی نسلی برادریوں میں افریقی، عرب، آرمینیائی، آذری، بربر، یونانی، یہودی، کرد، فارسی، تاجک، ترک اور ترکمان شامل ہیں۔ خطے کی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان بلاشبہ عربی ہے جبکہ دیگر زبانوں میں آرمینیائی، آذری، بربر زبانیں، عبرانی، کرد، فارسی، ترکی، یونانی اور اردو شامل ہیں۔
مشرق وسطی کی مغرب میں کی گئی تعریف کے مطابق جنوب مغربی ایشیا اور ایران سے مصر تک کا علاقہ مشرق وسطیٰ ہے۔ مصر مشرق وسطی کا حصہ سمجھا جاتا ہے حالانکہ وہ جغرافیائی طور پر شمالی افریقہ میں ہے۔
مقدرہ بین الاقوامی فضائی سفر (IATA) کی تیار کردہ مشرق وسطی کی تعریف کے تحت بحرین، مصر، ایران، عراق، اسرائیل، اردن، کویت، لبنان، فلسطین، اومان، قطر، سعودی عرب، سوڈان، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن مشرق وسطی کا حصہ ہیں۔
مشرق وسطی اور اس سے منسلک اسلامی ممالک کے لیے عظیم مشرق وسطی کی سیاسی اصطلاح استعمال کی گئی ہے جس میں روایتی مشرق وسطی کے علاوہ ترکی، اسرائیل، افغانستان اور پاکستان بھی شامل ہیں۔
یہ اصطلاح 2004ء میں جی 8 کے اجلاس میں امریکہ کے صدر جارج ڈبلیو بش نے استعمال کی تھی۔
خطے اور ممالک
ملک کا نام بشمول پرچم | رقبہ (فی مربع کلومیٹر) |
آبادی | کثافت آبادی (فی مربع کلومیٹر) |
دار الحکومت | کُل جی ڈی پی (ارب ڈالر) | فی کس جی ڈی پی (ڈالر) | سکہ | طرز حکومت | سرکاری زبانیں | نشانِ امتیاز |
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مصر | 1,001,449 | 82,982,364 | 74 | قاہرہ | 305.253 | 4,317 | مصری پاؤنڈ | نیم صدارتی جمہوریہ | عربی | |
ایران | 1,648,195 | 70,049,262 | 42 | تہران | 610.4 | 8,900 | ایرانی ریال | اسلامی جمہوریہ | فارسی | |
عراق | 437,072 | 24,001,816 | 54.9 | بغداد | 89.8 | 3,600 | عراقی دینار | پارلیمانی جمہوریہ (زیر تکمیل) | عربی، کردی | |
کویت | 17,820 | 2,111,561 | 118.5 | کویت شہر | 88,7 | 29,566 | کویتی دینار | آئینی شہنشائیت | عربی | فائل:KUW-coat-of-arms-logo.gif |
جزیرہ نمائے عرب: | ||||||||||
بحرین | 665 | 656,397 | 987.1 | منامہ | 14.08 | 20,500 | بحرینی دینار | آئینی شہنشائیت | عربی | |
عمان | 212,460 | 2,713,462 | 12.8 | مسقط | 40.923 | ریال | ملوکیت | عربی | ||
قطر | 11,437 | 793,341 | 69.4 | دوحہ | 37.85 | ریال | ملوکیت | عربی | ||
سعودی عرب | 1,960,582 | 23,513,330 | 12.0 | ریاض | 576.4 | ریال | ملوکیت | عربی | ||
متحدہ عرب امارات | 82,880 | 2,445,989 | 29.5 | ابوظہبی | 162.3 | درہم | وفاقی آئینی شہنشاہیت | عربی | ||
یمن | 527,970 | 18,701,257 | 35.4 | صنعا | 19.480 | یمنی ریال | جمہوریہ | عربی | ||
لیونٹ: | ||||||||||
اسرائیل | 20,770 | 7,029,529 | 290.3 | بیت المقدس | 177.3 | 26,200 | نیا اسرائیلی شقل | پارلیمانی جمہوریہ | عبرانی، عربی | |
اردن | 92,300 | 5,307,470 | 57.5 | عمان | 27.96 | 4,825 | اردنی دینار | آئینی شہنشائیت | عربی | فائل:Jordan coa.png |
لبنان | 10,400 | 3,677,780 | 353.6 | بیروت | 24.42 | لبنانی لیرا | جمہوریہ | عربی | ||
سوریہ | 185,180 | 17,155,814 | 92.6 | دمشق | 71.74 | شامی پاؤنڈ | صدارتی جمہوریہ | عربی | ||
خود مختار علاقے: | ||||||||||
کردستان | 80,000 | 5,500,000 | 40 | اربیل | عراقی دینار | پارلیمانی جمہوریہ | کردی،عربی | |||
غزہ | 360 | 1,376,289 | 3,823 | غزہ | نیا اسرائیلی شقل | فلسطینی قومی اتھارٹی | عربی | |||
نگار خانہ
- ابوظبی (شہر) – متحدہ عرب امارات
- عمان (شہر) – اردو
- انقرہ – ترکی
- بغداد – Iraq
- بیروت – لبنان
- قاہرہ – مصر
- دمشق – Syria
- دوحہ – قطر
- دبئی – متحدہ عرب امارات
- استنبول – ترکی
- یروشلم – اسرائیل
- کویت شہر – کویت
- منامہ – بحرین
- مسقط – عمان
- نیکوسیا – قبرص
- رام اللہ – فلسطین
- صنعاء – یمن
- تہران – ایران
- تل ابیب – اسرائیل
حوالہ جات
بیرونی روابط
Wikiwand in your browser!
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.