مدنی چینل پاکستان سے شروع ہونی والی عالمی اسلامی اصلاحی تحریک دعوت اسلامی نے قائم کیا ہے، جو عام اشتہارات یا ٹیلی ویژن اشتہارات نہیں دکھاتا۔ اس پر 24 گھنٹے صرف اسلامی موضوعات پر مواد نشر کیا جاتا ہے۔[2]اس کا آغاز 11 ستمبر 2008ء کو انڈسیٹ ایک پر ہوا[3]۔

اجمالی معلومات ملک, ہیڈ کوارٹر ...
مدنی چینل
ملک پاکستان
ہیڈ کوارٹرکراچی
ملکیت
مالکفیضان پروڈکشنز غیر سرکاری محدود، دعوت اسلامی[1]
بند کریں


خصوصیات

  • مَدَنی چینل کا مقصد باطل کی آمیزش سے پاک خالصتاً اسلام کے پیغام کو عام کرنا ہے
  • مَدَنی چینل نے تحفظِ عقائد اسلام کا علمبردار بن کر عشقِ مصطفےٰ کی شمع فروزاں رکھنے کا پیغام نہ صرف گھر گھر پہنچایا بلکہ اس کا سفر جاری ہے۔
  • مَدَنی چینل نے بین الاقوامی سطح پر اسلام کے پیغام کو اس موثر اور دل نشین انداز میں دنیا کے گوشے گوشے تک پہنچایا ہے جہاں اس کے بغیر رسائی بے حد مشکل تھی۔
  • مَدَنی چینل وہ واحد چینل ہے جس پر عورتوں کو نہیں دکھایا جاتا۔ اس لحاظ سے اسے ایک آئیڈیل اسلامک چینل کہا جا سکتا ہے۔
  • مَدَنی چینل وہ واحد چینل ہے جو کمرشل (کاروباری) نہیں ۔
  • مَدَنی چینل بے حیائی اور فحاشی وعریانی کی فضا میں بگڑی ہوئی معاشرتی اَقدار کی اصلاح کے لیے روشن آفتاب کا کردار ادا کر رہا ہے۔
  • مَدَنی چینل آج کے میڈیا کے طوفانی سیلاب میں ایک خوشگوار اضافہ ہے۔ گویا کہ یہ بارانِ رحمت یعنی رحمتِ الٰہی ہے جس کا فیض بارش کی مثل عام ہے۔
  • مَدَنی چینل پر عقائد و عبادات، اخلاق، معاملات اور معاشرت سے متعلق مسائل کو بڑی تحقیق کے بعد پیش کیا جاتا ہے۔

پروگرامز

  • عقاںئد و نظریات
  • فیضانِ علم
  • اسلام فور کڈز
  • فیضانِ قرآن
  • فیضانِ کنزالایمان
  • مدنی مذاکرہ
  • ذہنی آزمائش
  • فیضانِ انبیا
  • کلاس روم (کڈز مدنی چینل پروگرام ، ہوسٹ، محمد عمر فیاض مدنی)

مزید دیکھیے

حوالہ جات

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.