لیونارڈو ڈا ونچی
From Wikipedia, the free encyclopedia
لیوناردو دی سر پِیئرو دا وِنچی اطالوی تلفظ (معاونت·معلومات) (انگریزی: لیونارڈو ڈا ونچی، اطالوی: Leonardo di ser Piero da Vinci) نشاۃ ثانیہ کے ایک تسکانوی عالم، سائنسدان، حساب دان، مہندس، موجد، تشریحدان، مصّور، مجسمہ ساز، معمار، ماہر نباتیات، موسیقار اور مصنف تھے۔ لیوناردو اکثر نشاۃ ثانیہ کے عظیم ہمہ دان اور ایک مِثلِ اولیٰ شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ اُنکا "ناقابِلِ اتفا تجسس" اور "ہیجان تخیل اِختراع" خوب سراہا جاتا ہے۔[19] ان کو عموماً دُنیا کے معروف ترین مصوّروں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ یہ ایک جُداگانہ صلاحیّت کے حامِل شخص تصوّر کیے جاتے ہیں۔[20] معروف تاریخ دان ہیلن گارڈنر کے مطابق، ان کے مفادات کی گنجائش اور گہرائی بے مثال تھی اور "یہ ایک غَير مَعمُولی ذہن اور شخصیت رکھتے تھے جس کی وجہ سے یہ ایک پُر اِسرار اور بے واسطہ انسان ظاہر ہوتے تھے"۔[19] تاہم مارکو روشی بتاتے ہیں کہ اگرچہ لیوناردو کے بارے میں زیادہ قیاس آرائی ہوتی رہتی ہے، دنیا کے بارے میں اُن کا اپنا تصور بنیادی طور پر پُر اِسرار نہیں بلکہ منطقی تھا اور یہ جو آخباخت طریقے استعمال کرتے تھے وہ اُس وقت کے اعتبار سے غیر معمولی تھے۔[21]
لیونارڈو ڈا ونچی | |
---|---|
(اطالوی میں: Leonardo da Vinci) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (اطالوی میں: Leonardo di ser Piero da Vinci)[1] |
پیدائش | 15 اپریل 1452ء [2][3][4][5] |
وفات | 2 مئی 1519ء (67 سال)[2][3][4][6] |
وجہ وفات | دماغی جریان خون |
طرز وفات | طبعی موت |
رہائش | وینس فلورنس (1469–1482) روم [7] فلورنس (1500–)[7] میلان (1482–1500)[7][1] |
شہریت | جمہوریہ فلورنس |
استعمال ہاتھ | بایاں |
عارضہ | مرگی [8] |
عملی زندگی | |
پیشہ | مصور [2][9][10][5]، انجینئر [11][2]، ماہر فلکیات ، فلسفی ، ریاضی دان [12]، مجسمہ ساز [9][10][5]، جامع العلوم ، معمار [11][2][9][10][5]، سول انجیئنر ، سفارت کار ، موجد ، نغمہ ساز ، طبیعیات دان ، ماہر فعلیات ، ماہر نباتیات ، کیمیادان ، ماہر حیوانیات [13]، سائنس دان [9]، نمونہ ساز [10]، مصنف [14]، بصری فنکار [15][16] |
مادری زبان | اطالوی |
پیشہ ورانہ زبان | اطالوی [17][18] |
شعبۂ عمل | ہندسیات ، فعلیات ، نقاشی |
ملازمت | لودوویکو سفورزا [1] |
کارہائے نمایاں | مونا لیزہ ، عشائے ربانی (لیونارڈو) ، بشارت |
تحریک | نشاۃ ثانیہ |
دستخط | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
لیوناردو ایک مُصدق، پیئرودا ونچی اور ایک کِسان عورت، کاترینا، کے ہاں فلورنس کے علاقے ونچی میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے فلورنس کے معروف نقاش، ویروکیو, کی کارگاہ میں تعلیم حاصل کی۔ ان کی ابتدائی پیشہ ورانہ زندگی میلان میں لودوویکو اِل مورو کی خدمت میں گذری۔ بعد میں انھوں نے روم، بولونیا اور وینس(وینے تسیا) میں کام کیا۔ اپنی زندگی کے آخری کے سال انھوں نے فرانس میں اپنے اُس گھر میں گزارے جو انھیں فرانسس اول نے پیش کیا تھا۔
لیوناردو کو بنیادی طور پر ایک نقاش کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔[20] اُن کے کاموں میں مونا لیزہ سب سے مشہور ہے اور دنیا میں اس تصویر کی سب سے زیادہ نقل کی گئی ہے۔ تاہم، ان کی تصویر آخری فسح(آخری عشائیہ)، مذہبی مصّوری کا ایک عالمگیر نمونہ ہے اور اس کے سامنے صرف میکل آنجلو کی تصویر آدم کی تشکیل ہی اتنی شہرت کی حامل ہے۔[19]