لاپتہ افراد مقدمہ، پاکستان
From Wikipedia, the free encyclopedia
لاپتہ افراد' مقدمہ ان افراد کو بازیاب کروانے کے لیے پاکستان کی عدالت اعظمی میں دائر کیا گیا جن کو 2001ء کی دہشت پر جنگ شروع ہونے کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں اور قصبوں سے پولیس، خفیہ اداروں اور ISI نے اغوا کر کے غیر قانونی طور پر مقید کیا ہوا تھا۔[1] ان میں سے بعض کو امریکا کے حوالے کر دیا گیا جن کی اکثریت افغانستان میں امریکی فوجی عقوبت خانوں میں قید ہے۔ پاکستان میں قید ہونے والوں سے بھی امریکی اہلکار تشدد اور پوچھ گچھ میں ملوث ہیں۔ امریکیوں کا بظاہر مقصد طالبان کے رہنماوں کا پتہ چلانا ہے۔[2]
اس مضمون یا قطعے کو فہرست لاپتہ افراد، پاکستان میں ضم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ |
اغوا کندگان کی کچھ تعداد بلوچستان کی قومیتی جماعتوں سے تعلق رکھتی ہے جن کے بارے میں خفیہ اداروں کو بیرونی ممالک کی شہہ پر وفاق کو نقصان پہنچانے کا شبہ ہے۔[3]