قم
From Wikipedia, the free encyclopedia
قم
(تلفظ (معاونت·معلومات) (فارسی: قم
) اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم شہروں میں ایک شہر ہے۔ جسے قم المقدس کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ ایران کا آٹھواں بڑا شہر ہے ۔ اور شیعہ مسلمانوں کا نجف اشرف عراق کے بعد سب سے اہم علمی مرکز شمار ہوتاہے۔ قم، اہل تشیع کے لیے بہت اہمیت کا حامل شہر ہے ۔ اس شہر میں شیعوں کے آٹھویں امام علی بن موسی الرضامعروف بہ امام رضا کی بہن فاطمہ معصومہ کا مزار ہے جس کی زیارت کے لیے دنیا بھر سے شیعہ یہاں پر اکٹھے ہوتے ہیں۔2016ء کی مردم شماری کے مطابق قم کی آبادی 1201000 تھی ۔ اس آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ علما اور دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلاب کا ہے، ان علما اور طلاب میں ایرانیوں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں افغانی، عراقی، پاکستانی، ہندوستانی ، لبنانی، کویتی، سعودی، بحرینی ،یمنی، جزائری، مراکشی، ترکی، آذری، انڈونیشین، ملائشین، تھائیلنڈی، چینی اور دیگر یورپی ممالک کے لوگ میں شامل ہیں۔ قم کی آبادی میں سے 99.76 فی صد آبادی شیعہ اثنا عشری ہیں۔ اس شہر میں اہل سنت کا کوئی گھرانہ نہیں ہے بلکہ بقیہ زرتشتی یا پھر مسیحی دین کے پیروکار آباد ہیں۔
قم کا موسم بارشوں کی کمی کی وجہ سے خشک اور گرم رہتا ہے۔ چونکہ قم ایک صحرائی علاقہ میں آباد ہوا یہاں کی سوغات میں قم کا حلوا جسے یہاں کی زبان میں سوہان کہتے ہیں بہت معروف اور مشہو رہے۔
قم شہر کو مختلف القابات اور ناموں سے یاد کیا جاتاہے۔ جن میں سے مشہور شہر حرم اہل بیت، شہر علم، ایران کا علمی اور ثقافتی دار الخلافہ، عالم تشیع کا دار الحکومت، علما کا شہر، شہر کریمہ اہل بیت ہیں۔قم شہر میں مختلف مزار اور زیارت گاہیں ہیں جن میں سے سب سے مشہور فاطمہ معصومہ کا مزار ہے جن کا لقب کریمہ اہل بیت ہے اور اس کے علاوہ مختلف امام زادوں کے مزارات اور قم کی مشہور ترین مسجد جمکران شہر کے جنوب مشرقی سمت میں واقع ہے۔
قم | |
---|---|
شہر | |
کلانشہر قم Qom Metropolis قم میٹروپولس | |
عرفیت: ایران کا مذہبی دار الحکومت, ایران کا ثقافتی مرکز, ایران کا سائنسی دار الحکومت, کتب خانوں کا شہر | |
ملک | ایران |
صوبہ | قم |
کاؤنٹی | مرکزی |
حکومت | |
• میئر | مرتضیٰ سقاییاننژاد |
بلندی | 928 میل (3,045 فٹ) |
آبادی (2011) | |
• کل | 1,074,036 |
منطقۂ وقت | ایران معیاری وقت (UTC+3:30) |
• گرما (گرمائی وقت) | ایران معیاری وقت (UTC+4:30) |
رمز ڈاک | 37100 |
ٹیلی فون کوڈ | (+98) 25 |
ویب سائٹ | www |