![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/4/4e/Emblem_of_Iran.svg/langur-640px-Emblem_of_Iran.svg.png&w=640&q=50)
ایران کے صوبے
ویکیمیڈیا فہرست مضمون / From Wikipedia, the free encyclopedia
موجودہ ایران کو انتظامی طور پر اکتیس صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن کو فارسی زبان میں استان کہتے ہیں۔ ہر صوبہ کا ایک دار الخلافہ ہے جس کو کو مرکز کہتے ہیں اور جو عام طور پر صوبہ کا سب سے بڑا شہر ہوتا ہے۔ مرکز یا صوبائی دار الخلافہ کا انتظام علاقائی حکومت چلاتی ہے۔ جس کا سربراہ گورنر جزل یا استاندار ہوتا ہے جس کو ایرانی وزارت داخلہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے مقرر کرتی ہے۔
![](http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/4/4e/Emblem_of_Iran.svg/320px-Emblem_of_Iran.svg.png)
1950ء تک ایران کل 12 صوبوں میں تقسیم تھا، جن کو 1950 میں انتظامی طور پر تبدیل کر کے 10 ریاستوں میں تبدیل کر دیا گیا۔ 1960ء تا 1981ء کئی ریاستوں کو ایک ایک کر کے صوبوں کا درجہ دیا جاتا رہا اور ساتھ ہی ساتھ نئے صوبے بھی بنائے جاتے رہے، جس سے صوبوں کی تعداد بڑھتی گئی۔ آخری بار 2004ء میں صوبہ خراسان تقسیم کر کے تین نئے صوبوں میں تبدیل کیا گیا۔ اس وقت ایران کے اکتیس صوبے ہیں۔
دیگر معلومات ایران کی انتظامی تقسیمی اکائی, دفتری ...
ایران کی انتظامی تقسیمی اکائی | دفتری | متعلقہ ادارہ | مرکز |
---|---|---|---|
کشور (ملک) | وزیر کشور (وزیر مملکت) | وزارت کشور (وزارت ملکی) | پایتخت (دار الحکومت) |
استان (صوبہ) | استاندار (گورنر) | استانداری | مرکز استان |
شہرستان | فرماندار | فرمانداری | مرکز شہرستان |
بخش | بخشدار | بخشداری | مرکز بخش |
دہستان | دہدار | دہداری | مرکز دہستان |
شہر | شہردار | شہردار | نہیں ہے |
روستا (گاؤں) | دهیار | دهیاری | نہیں ہے |
بند کریں