فرح (اداکارہ)
بھارتی فلمی اداکارہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
فرح ناز ہاشمی یا فرح (انگریزی: Farah (actress)، ولادت: 9 دسمبر 1968ء) ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہے جو 1980ء اور 1990ء کی دہائی میں بالی ووڈ کی ایک مشہور اداکارہ رہی ہیں۔ وہ فلمی اداکارہ تبو کی بڑی بہن ہے۔
فرح (اداکارہ) | |
---|---|
![]() | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | فرح ناز |
پیدائش | (1968-12-09) دسمبر 9, 1968 (عمر 55 برس) حیدرآباد، دکن، بھارت |
شہریت | ![]() ![]() |
شریک حیات | وندو دارا سنگھ سومیت سہگل (2003–) ![]() |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، ملیالم ![]() |
![]() |
IMDB پر صفحہ ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
فرح نے یش چوپڑا فلم بینر کے تحت 1985ء بننے والی فلم "فاصلے" سے فلم نگری میں قدم رکھا تھا۔ ان کا شمار اسی کی دہائی کے آخر اور نوے کی دہائی کے اوائل میں بالی ووڈ کی ممتاز اداکاراؤں میں سے ہوتا ہے۔ فرح کی تاریخی فلمیں نصیب اپنا اپنا (1986)، ہمارا خاندان (1987) ، نقاب (1989ء) [1]، یتیم(1988)، باپ نمبری بیٹا دس نمبری (1990)، بیگناہ (1991) اور سوتیلا بھائی (1996) شامل ہیں۔ انھوں نے اپنی پہلی شادی کے بعد 1996ء میں اداکاری ترک کردی [2] حالانکہ بعد میں انھوں نے کچھ ٹیلی ویژن سیریل میں کام کیا۔ انھوں نے اپنے وقت کے قریب قریب تمام صف اول کے اداکاروں کے ساتھ کام کیا جن میں راجیش کھنہ، رشی کپور، سنجے دت، سنی دیول، انیل کپور، جیکی شروف، عامر خان، متھن چکرورتی، گووندا اور آدتیہ پنچولی شامل ہیں۔