From Wikipedia, the free encyclopedia
نمازِ فجر یا نمازِ صبح اسلام کے رکن نماز کے مطابق یومیہ نماز ہے جو روزانہ صبح طلوع آفتاب سے قبل اداء کی جاتی ہے۔ فجر اسلام کی پانچ فرض نمازوں میں سے پہلی نماز ہے۔ بالاختلاف اِس کے اوقات میں فقہا کے نزدیک اختلاف پایا جاتا ہے مگر طلوع فجر اور طلوع آفتاب کے درمیانی وقت میں اداء کرنا لازم ہے۔
نماز فجر طلوع فجر [1] سے طلوع آفتاب کے درمیانی وقت میں اداء کرنا لازم ہے۔[2] طلوعِ فجر کو ہی صبح صادق کہا جاتا ہے جس سے مراد وہ وقت ہوتا ہے جب سفید رنگ کی روشنی آسمان پر نظر آنے لگتی ہے، جو صبح کاذب کے بعد آسمان دنیا پر پھیلتی چلی جاتی ہے۔ یہ وقت رات ختم ہونے کی نشانی ہوتا ہے۔ طلوعِ فجر کا وقت ہی نمازِ فجر کے اداء کرنے کا ابتدائی اور وقتِ فضیلت ہے۔ بعض شرعی احکام کے موضوع جیسے کہ ماہِ رمضان کے روزے بھی طلوع فجر سے ہی متعلقہ ہے۔ نماز فجر کی فضیلت کا وقت صبح صادق کے شروع (یعنی نماز فجر کی اذان) سے لے کر مشرق کی جانب طلوع سے قبل شفق (یعنی سرخی) ظاہر ہونے تک ہے۔ نمازِ فجر کے وقت کے متعلق قرآن کریم کی موجود ہے: أَقِمِ الصَّلاَةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ إِلَى غَسَقِ اللَّيْلِ وَقُرْآنَ الْفَجْرِ إِنَّ قُرْآنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُودًا ۔
امام شافعی اور امام ابو یوسف کے نزدیک فجر کی اذان صبح صادق کے طلوع ہونے سے پہلے جائز ہے جبکہ امام ابو حنیفہ اور امام محمد کے نزدیک جائز نہیں۔
فجر کی نماز میں چار رکعات پڑھی جاتی ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.