From Wikipedia, the free encyclopedia
عبد الحمید اول (20 مارچ 1725ء – 7 اپریل 1789ء) سلطنت عثمانیہ کے 27 ویں سلطان تھے۔ وہ سلطان احمد ثالث کے صاحبزادے تھے اور اپنے بھائی مصطفی ثالث کے بعد 21 جنوری 1774ء کو تخت سلطنت پر بیٹھے۔
| ||||
---|---|---|---|---|
(ترکی میں: عبد الحميد اول) | ||||
خلیفۃ الاسلام امیرالمومنین سلطان سلطنت عثمانیہ خادم الحرمین الشریفین | ||||
دور حکومت | 21 جنوری 1774ء – 7 اپریل 1789ء | |||
شریک حیات | ہاں | |||
سلطان سلطنت عثمانیہ | ||||
معلومات شخصیت | ||||
پیدائش | 20 مارچ 1725ء[1] توپ قاپی محل | |||
وفات | 7 اپریل 1789 64 سال)[1] قسطنطنیہ | (عمر |||
وجہ وفات | عَجزِ قلب | |||
شہریت | سلطنت عثمانیہ | |||
مذہب | اسلام | |||
زوجہ | عائشہ سینہ پرور سلطان نقش دل سلطان خدیجہ روح شاہ قادین افندی ہما شاہ قادین افندی عائشہ قادین افندی بیناز قادین افندی دل پزیر قادین افندی مہتاب قادین افندی مثل نایاب قادین افندی معتبر قادین افندی نورس قادین افندی فاظمہ شب صفا قادین افندی مہربان قادین افندی نکہت سزا خانم افندی عائشہ خانم افندی | |||
ساتھی | عائشہ سینہ پرور سلطان نگہت سزا سلطان | |||
اولاد | مصطفی رابع ، محمود ثانی ، اسما سلطان (عبدالحمید اول) ، ہبت اللہ سلطان | |||
والد | احمد ثالث | |||
والدہ | رابعہ شرمی سلطان | |||
بہن/بھائی | ||||
خاندان | عثمانی خاندان | |||
دیگر معلومات | ||||
پیشہ | حاکم ، خلیفہ | |||
پیشہ ورانہ زبان | ترکی [2] | |||
دستخط | ||||
درستی - ترمیم |
عبد الحمید نے اپنی زندگی کے ابتدائی 43 سال کا بیشتر عرصہ حرم میں گزارj۔ سلطان بغاوت کے خطرے کے پیش نظر شہزادوں کو "حرم میں قید" کر دیا کرتے تھے۔ انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم والدہ رابعہ شرمی سلطان سے حاصل کی جنھوں نے عبد الحمید کو تاریخ اور خطاطی کے علوم سکھائے۔
حرم کی مقید زندگی گزارنے کے باعث عبد الحمید ریاستی معاملات پر کوئی گہری نظر نہیں رکھتے تھے اور اس طرح مشیروں کے رحم و کرم پر رہ گئے۔ البتہ حرم کی تربیت نے انھیں بہت مذہبی اور امن پسند طبیعت دی۔ ان کی حکومت کے آغاز کے اگلے ہی سال سلطنت عثمانیہ کو جنگ کولویا میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث اسے 1774ء میں ذلت آمیز معاہدہ کوچک کناری پر دستخط کرنا پڑے جو اس کے زوال کے آغاز کی واضح دلیل تھی۔
اپنی تمام تر ناکامیوں کے باوجود عبد الحمید اول کو سب سے رحم دل عثمانی سلطان تسلیم کیا جاتا ہے۔ ان کی مذہبی طبیعت کے باعث لوگ انھیں "ولی" کہا کرتے تھے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.