![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/a/a4/%25D8%25B9%25D8%25A8%25D8%25AF_%25D8%25A7%25D9%2584%25D8%25B1%25D8%25AD%25D9%2585%25D9%2586_%25D8%25A8%25D9%2586_%25D8%25A3%25D8%25A8%25D9%258A_%25D8%25A8%25D9%2583%25D8%25B1.png/640px-%25D8%25B9%25D8%25A8%25D8%25AF_%25D8%25A7%25D9%2584%25D8%25B1%25D8%25AD%25D9%2585%25D9%2586_%25D8%25A8%25D9%2586_%25D8%25A3%25D8%25A8%25D9%258A_%25D8%25A8%25D9%2583%25D8%25B1.png&w=640&q=50)
عبد الرحمن بن ابو بکر
From Wikipedia, the free encyclopedia
عبد الرحمن بن ابو بكر رضی اللہ عنہ(27ق.ھ / 53ھ) عبد اللہ بن ابو قحافہ کے بیٹے تھے۔آپ کا نام عبد مناف تھا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کا نام عبد الرحمن رکھ دیا۔آپ کے والد حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور خاندان کے لوگوں نے ابتدا ہی میں اسلام قبول کر لیا تھا لیکن آپ اپنے سابقہ مذہب پر قائم رہے اور فتح مکہ سے پہلے صلح حدیبیہ کے نزدیک اسلام قبول کیا۔اس کے بعد آپ نے ہجرت بھی کی اور ہجرت کے بعد آپ اپنے والد اور خاندان کے ساتھ رہے۔ صلح حدیبیہ کے بعد جتنے غزوات آئے سب میں سب میں شانۂ بشانہ لڑتے رہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور میں جنگ یمامہ میں شرکت کی۔حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں جنگوں میں شریک ہوئے۔حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ کی خلافت کے بعد حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بعد جب یزید تخت پر بیٹھا آپ نے اس کی بیعت نہیں کی۔ آپ مدینہ چھوڑ کر مکہ چلے آئے مکہ میں سنہ 53ھ میں آپ نے وفات پائی ۔
عبد الرحمن بن ابو بکر | |
---|---|
![]() | |
معلومات شخصیت | |
مقام پیدائش | مکہ ![]() |
تاریخ وفات | سنہ 675ء ![]() |
زوجہ | قريبہ بنت ابی اميہ امیمہ بنت عدی ![]() |
اولاد | ابو عتیق محمد بن عبد الرحمن ، حفصہ بنت عبدالرحمٰن بن ابی بکر ![]() |
والد | ابوبکر صدیق ![]() |
والدہ | فاطمہ بنت زید ![]() |
بہن/بھائی | محمد بن ابی بکر ، عبد اللہ بن ابو بکر ، طفیل بن عبد اللہ الازدی ، عائشہ بنت ابوبکر ، اسماء بنت ابی بکر ، ام کلثوم بنت ابو بکر ![]() |
عملی زندگی | |
پیشہ | سائنس دان ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |