ہجرت مدینہ
شہر مکہ سے شہر مدینہ کی طرف مسلمانوں کی نقل مکانی / From Wikipedia, the free encyclopedia
ہجرت مدینہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور ان کے صحابہ کی طرف سے مکہ مکرمہ سے یثرب (جسے اس ہجرت کے بعد مدینۃ النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نام دیا گیا) منتقل ہوجانے کے عمل کو کہتے ہیں جو 12ربیع الاول 13نبوی (جو بعد میں پہلا ہجری سال کہلایا)، بمطابق 24 ستمبر 622ء عیسوی بروز جمعہ کو ہوئی، بعد میں اسی دن کی نسبت سے ہجری تقویم کا آغاز ہوا۔ مسلمانوں نے قمری ہجری تقویم اور شمسی ہجری تقویم دونوں کا آغاز اسی واقعہ کی بنیاد پر کیا۔
اجمالی معلومات تاریخ, شرکا ...
حجاز کے نقشہ اصل راستہ خانے دار تیر کے نشان والا ہے اور سیاہ تیر کے نشان والا راستہ وہ ہے، جسے ہجرت کے لیے محمدصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اختیار کیا | |
تاریخ | یکم محرم 1 ہجری، (جولائی 622ء) — 12 ربیع الاول پیر کے دن (24 ستمبر 622ء) [1] جولینی تقویم[2] |
---|---|
شرکا | محمد اور ان کے صحابہ |
نتیجہ | یثرب کا نام "مدینہ (النبی)" ہو گیا بنو اوس اور بنو خزرج کے درمیان دشمنی کا اختتام پیغمبر اسلام نے مسلمانوں کے قائد بنے اور نو مسلمین کو متحد کیا |
بند کریں