From Wikipedia, the free encyclopedia
ضلع لاڑکانہ پاکستان کے صوبہ سندھ کا ایک ضلع ہے اور اس کا صدر مقام لاڑکانہ شہر ہے جو سندھ کے بڑے شہروں میں سے ایک ہے۔ یہ ضلع دو لحاظ سے دنیا بھر میں معروف حیثیت رکھتا ہے ایک یہ پاکستان کے دو سابق وزرائے اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا آبائی ضلع ہے اور دوسرا یہاں وادئ سندھ کی قدیم تہذیب کا سب سے بڑا مرکز موئن جو دڑو یہیں واقع ہے۔
ضلع لاڑکانہ | |
---|---|
نقشہ | |
انتظامی تقسیم | |
ملک | پاکستان [1] |
دار الحکومت | لاڑکانہ |
تقسیم اعلیٰ | لاڑکانہ ڈویژن |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 27°33′36″N 68°13′35″E |
رقبہ | |
قابل ذکر | |
جیو رمز | 1172127 |
درستی - ترمیم |
ضلع کی تقسیم نو کے بعد نئے اعداد و شمار موجود نہیں اس لیے ضلع کے موجودہ رقبے اور آبادی کے بارے میں درست اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں۔ ضلع کی آبادی و رقبہ کے تمام اعداد و شمار 1998ء کی مردم شماری کے ہیں، جب ضلع قمبر-شہدادکوٹ بھی ضلع لاڑکانہ کا حصہ تھا۔
2005ء میں حکومت نے ضلع لاڑکانہ کو دو اضلاع میں تقسیم کر دیا جن میں سے ایک کو ضلع قمبر-شہدادکوٹ کا نام دیا گیا۔ اس تقسیم کے بعد مندرجہ ذیل ضلع لاڑکانہ میں صرف تین تحصیلیں بچیں تاہم ایک تحصیل باقرانی کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اب ضلع میں کل 4 تحصیلیں (تعلقے) ہیں:
دریائے سندھ ضلع لاڑکانہ کے مشرق سے گزرتا ہے، مغرب میں نو تشکیل شدہ ضلع قمبر-شہدادکوٹ واقع ہے۔ شمال میں ضلع جیکب آباد، شمال مشرق میں ضلع شکارپور، مشرق میں ضلع خیرپور اور جنوب میں نوشہرو فیروز اور دادو کے اضلاع واقع ہیں۔
ضلع لاڑکانہ پاکستان کی تاریخ کا واحد ضلع ہے جہاں سے دو شخصیات وزارت عظمی کے عہدے تک پہنچیں۔ بھٹو خاندان کے علاوہ بھی چند شخصیات قومی سطح پر اہم سرکاری عہدوں پر فائز ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں:
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.