صہیون مخالفت
From Wikipedia, the free encyclopedia
صیہون مخالفت صیہونیت کی مخالفت ہے۔جدید دور میں یہ اصطلاح سطحی طور پر یہود کی نسلی قومیت اور ان یہودی سیاسی تحاریک اور یہودی ثقافت کی مخالفت ہے جو یہودی جنم بھومی اور یہودی ریاست کی حمایت کرتا ہے ان علاقوں (فلسطین ، کنعان اور ارض مقدسہ ) میں جو تاریخی طور پر یہودی ریاست میں رہی ہیں۔ضد صہیونی اسرائیل کی ریاست کی مخالفت کے طور پر بھی دیکھی جاتی ہے۔یہ اصطلاح مختلف مذہبی ، اخلاقی اور سیاسی نقاطِ نظر کی وضاحت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ، لیکن ان کے ترغیب اور اظہار کی تنوع کافی حد تک مختلف ہے کیونکہ "صیہون مخالفت" کو یوں نہیں دیکھا جا سکتا کہ اس کا کوئی ایک واحد نظریہ یا ماخذ ہو ۔ کس طرح اس پر فلسفیانہ تبادلہ خیال کیا جاتا ہے اور کس طرح یہ کسی سیاسی یا سماجی مہم کے اندر رہ کر نافذ کیا جاتا ہے ان دونوں کے درمیان بھی فرق ہے ۔[1] بہت سے قابل ذکر یہودی اور غیر یہودی ذرائع کی رائے ہے کہ ضد صہیونیت آج کل کی ضدسامیت کے لیے آڑ بن چکا ہے ، یہ ایک ایسی صورت ہے کہ ناقدین جسے اسرائیلی پالیسیوں پر تنقید کرنے والوں کو خاموش کرنے کا ایک حربہ قرار دیا ہے۔جبکہ دوسروں ناقدین سٹیون م کوہن , برائن کلگ [2] اور ٹوڈ گیٹلن ,ان میں کوئی باہمی تعلق نہیں دیکھتے۔