الہند یا انڈیز (Indies) یا شرق الہند یا ایسٹ انڈیز (East Indies) جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کی سر زمین کے لیے استعمال کی جانے والی ایک اصطلاح ہے، [1] جس میں موجودہ بھارت, پاکستان, بنگلہ دیش, میانمار, نیپال, بھوٹان, سری لنکا, مالدیپ, زیادہ تر انڈونیشیا, تھائی لینڈ, کمبوڈیا, لاؤس, ویتنام, برونائی, سنگاپور, فلپائن, مشرقی تیمور, اور ملائیشیا شامل ہیں۔ ایک زیادہ محدود معنوں میں انڈیز جنوب مشرقی ایشیا کے جزائر خاص کر مالے مجموعہ الجزائر کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔[2][3]
علاقے میں انڈونیشیا کی آزادی سے قبل ولندیزیوں کے اثر رسوخ سے نو آبادی کا قیام ہوا جسے ولندیزی شرق الہند کہا جاتا ہے۔ اسی طرح فلپائن کی آزادی سے قبل علاقے میں ایک نوآبادی ہسپانوی شرق الہند بھی قائم ہوئی۔ ایک تعریف کے مطابق شرق الہند میں ہندچین، جزائر فلپائن برونائی, سنگاپور اور مشرقی تیمور بھی شامل ہو سکتے ہیں، لیکن مغربی نیو گنی اس میں شامل نہیں کیونکہ وہ میلانیشیا کا حصہ ہے۔
مزید دیکھیے
حوالہ جات
Wikiwand in your browser!
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.