From Wikipedia, the free encyclopedia
الملكۃ عصمۃ الدين أم خليل شجر الدر کا شمار تاریخ اسلام کی نہایت اہم ترین خواتین میں ہوتا ہے۔ تاریخ کے ایک ایسے موڑ پر جب ایوبی سلطنت تقریباً ختم ہو چکی تھی اور مسیحی بیت المقدس پر قبضے کے لیے مسلسل آگے بڑھ رہے تھے سلطانہ شجرالدر نے اپنی ذہانت سے ان کا راستہ اس وقت تک روکا جب تک کہ مملوکوں نے حقیقی کمان نہ سنبھال لی۔
شجر الدر | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(عربی میں: شجر الدر) | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
وفات | 28 اپریل 1257ء قاہرہ | ||||||
وجہ وفات | ضرب بدن ، سیاسی قتل | ||||||
مدفن | قاہرہ [1] | ||||||
طرز وفات | قتل | ||||||
شہریت | سلطنت مملوک [2] | ||||||
شریک حیات | الملک الصالح نجم الدین ایوب عز الدین ایبک | ||||||
مناصب | |||||||
نائب السلطنت | |||||||
برسر عہدہ 21 نومبر 1249 – 27 فروری 1250 | |||||||
در | مصر | ||||||
سلطان مصر [2] | |||||||
برسر عہدہ 2 مئی 1250 – جولائی 1250 | |||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | حاکم | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | عربی | ||||||
عسکری خدمات | |||||||
لڑائیاں اور جنگیں | ساتویں صلیبی جنگ | ||||||
درستی - ترمیم |
شجر الدر ایک باندی تھیں جنہیں الصالح ایوب نے الکرک سے 1239ء میں اس وقت خریدا تھا جب وہ سلطان نہیں بنے تھے۔ جب وہ سلطان مصر و شام بن گئے تو شجر الدر بھی ان کے ساتھ مصر آ گئیں۔ یہاں انھوں نے سلطان کے بیٹے خلیل کو جنم دیا۔ خلیل آگے چل کر الملک المنصور کے نام سے مشہور ہوئے۔ شجر الدر کا تعلق ترک نسل سے تھا اور وہ ایک خوبصورت اور ذہین خاتون تھیں۔ اپریل 1249ء میں سلطان الصالح شام میں شدید بیمار ہو گئے۔ وہ مصر واپس آئے اور دمياط کے قریب اشمم التنھ میں قیام کیا۔ یہ وہ وقت تھا جب فرانس کا بادشاہ لوئیس نہم نے مسلمانوں کے خلاف ساتویں صلیبی جنگ شروع کی ہوئی تھی۔ اس نے مصر پر حملہ کر دیا۔ جون 1249ء میں اس نے دمیاط فتح کر لیا۔ 22نومبر 1249ء کو سلطان الصالح دس سال تک حکومت کے بعد انتقال کر گئے۔ اس کڑے وقت میں شجر الدر نے فوری طور پر سپہ سالار امیر فخرالدین یوسف بن شیخ اور محلات کے نگران طواشی جمال الدین محسن کو اطلاع کی۔ لیکن ملکی حالات کے پیش نظر اس خبر کو عام نہیں کیا گیا۔ سلطان کی میت خفیہ طور پر الرود کے قلعے میں پہنچا دی گئی۔
بیماری کے باوجود سلطان نے کسی کو اپنا جانشین نہیں بنایا تھا۔ اس لیے فوراً سلطان کے بیٹے المعطم توران شاہ کو حسن کیفہ سے بلایا گیا۔ مرنے سے پہلے سلطان نے ہزاروں خالی کاغذات پر دستخط کیے تھے۔ وفات کے بعد انہی کاغذات پر شجر الدر نے احکامات جاری کیے اور لوگوں کو یہ پتہ نہ چل سکا کہ سلطان وفات پا گئے ہیں۔
شجرۃ در کو تعمیرات میں بہت دلچسپی تھی اس نے اپنی زندگی میں بہت سی عمارات اور درسگاہیں بنائیں۔ مصر کی پہلی مسلمان ملکہ 28 اپریل 1257کو مبینہ طور پر قتل ہونے کے بعد اپنی زندگی میں بنائے ہوئے مقبرے میں دفن ہوئیں۔ مقبرے پر ایک درخت کی تصویر بنی ہے جس پر Tree of Pearls لکھا ہے جو شجرالدر کا انگریزی ترجمہ ہے
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.