شاہ جہاں بیگم
ریاست بھوپال کی حکمران اور بیگم بھوپال / From Wikipedia, the free encyclopedia
سلطان شاہ جہاں بیگم (30 جولائی 1838ء– 16 جون 1901ء) ریاست بھوپال کی دسویں حکمران اور تیسری بیگم بھوپال تھیں۔ مرکزی ہندوستان کی نوابی شاہی ریاست بھوپال کی تقریباً 57 سال تک حکمران رہیں جس میں 32 سال تک عنانِ حکومت اُن کے ہاتھوں میں رہی۔ شاہ جہاں بیگم کے عہدِ حکومت میں ریاست بھوپال ایسٹ انڈیا کمپنی کے دائرہ اقتدار میں تھی جبکہ ریاست کا مکمل انتظام سلطنت اُن کے پاس رہا۔ 1844ء میں اپنے والد نواب جہانگیر محمد خان بہادر کے انتقال کے بعد وہ کم عمری میں ہی ریاست بھوپال کی بیگم قرار پائیں مگر انتظامِ سلطنت اُن کی والدہ نواب سکندر بیگم کو تفویض کر دیا گیا۔ نومبر 1868ء میں نواب سکندر بیگم کے انتقال کے بعد وہ بیگم بھوپال بن گئیں اور تادمِ آخر بحیثیتِ حکمران ریاست بھوپال اِسی عہدے پر فائز رہیں۔ 16 جون 1901ء کو انتقال ہوا۔
اجمالی معلومات شاہ جہاں بیگم, معلومات شخصیت ...
شاہ جہاں بیگم | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 29 جولائی 1838ء [1] اسلام نگر، بھوپال |
وفات | 16 جون 1901ء (63 سال) بھوپال ، ریاست بھوپال |
وجہ وفات | سرطان |
طرز وفات | طبعی موت |
شریک حیات | نواب صدیق حسن خان (8 مئی 1871–26 مئی 1890) |
اولاد | سلطان کیخسرو جہاں، بیگم بھوپال |
والدہ | نواب سکندر بیگم |
عملی زندگی | |
پیشہ | سلطان ، مصنفہ |
درستی - ترمیم |
بند کریں