سید محمد مہدی بحر العلوم
بارہویں اور تیرہویں صدی ہجری میں شیعہ مرجع تقلید / From Wikipedia, the free encyclopedia
آیت اللہ العظمیٰ سید محمد مہدی بحر العلوم (پیدائش: 29 نومبر 1742ء— وفات: دسمبر 1797ء) بارہویں صدی ہجری اور تیرہویں صدی ہجری میں اصولی شیعی مرجع تھے۔ مہدی بحرالعلوم بارہویں اور تیرہویں صدی ہجری کے مشاہیر اصولی شیعہ اثنا عشری میں سے تھے۔ مہدی مختلف علوم جیسے کہ تفسیر، حدیث، فقہ، اصول فقہ، کلام اور علم الرجال میں تبحر رکھتے تھے۔ مہدی شیخ وحید بہبہانی اور میرزا محمد مہدی خراسانی کے شاگرد تھے اور خراسانی نے انھیں بحرالعلوم کا لقب دیا تھا جبکہ اِس لقب کا اِطلاق اُن سے قبل کسی کے لیے نہیں ہوتا تھا۔ بعد ازاں یہ لقب اُن کے خاندان کا جزوِ خاص بن گیا اور آج تک اُن کے خاندان کی وجہ شہرت اِسی لقب سے ہے۔
اجمالی معلومات آیت اللہ العظمیٰ ،سید, سید محمد مہدی بحر العلوم ...
آیت اللہ العظمیٰ ،سید ![]() | |
---|---|
سید محمد مہدی بحر العلوم | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 28 نومبر 1742ء ![]() کربلا ![]() |
وفات | 9 جنوری 1798ء (56 سال) ![]() نجف ![]() |
شہریت | ![]() ![]() |
مذہب | اسلام [1]، اہل تشیع [1]، شیعہ اثنا عشریہ [1] ![]() |
عملی زندگی | |
تلمیذ خاص | حسین نجف ، احمد العطار ، ابو علی الحائری ، احمد بن حسن النحوی ، شیخ احمد احسائی ![]() |
پیشہ | فقیہ ، الٰہیات دان ، شاعر ، مصنف ![]() |
درستی - ترمیم ![]() |
بند کریں