سہاسنی منی رتنم
بھارتی فلمی اداکارہ From Wikipedia, the free encyclopedia
بھارتی فلمی اداکارہ From Wikipedia, the free encyclopedia
سُہاسِنی مَنی رَتنم (انگریزی: Suhasini Maniratnam) (ولادت: 15 اگست 1961ء) جو سہاسنی کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں، ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہیں جو تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ فلموں میں اپنی اداکاری کے لیے پہچانی جاتی ہیں۔[1] انھوں نے 1980ء میں تمل فلم نینجاتھائی کلاتھ سے فلمی آغاز کیا ، جس کے لیے ان کو تمل ناڈو اسٹیٹ فلم ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ دیا گیا۔سہاسنی نے 1986ء میں تمل فلم سندھو بھاروی کے لیے قومی فلم ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ جیتا تھا۔[2][3]
سہاسنی منی رتنم | |
---|---|
(تمل میں: சுஹாசினி மணிரத்னம்) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | سُہاسنی چاروہاسن Suhasini Charuhasan |
پیدائش | چنائے، تمل ناڈو، بھارت | 15 اگست 1961
رہائش | الوار پیٹ، چنائے، بھارت |
شہریت | بھارت |
مذہب | ملحد |
شریک حیات | منی رتنم (1988–تاحال) |
اولاد | شراون |
والد | چاروہاسن |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ادیار فلم انسی ٹیوٹ |
پیشہ | اداکارہ، فلم ہدایتکار، فلمساز، مصنفہ |
پیشہ ورانہ زبان | ملیالم ، تمل ، انگریزی ، کنڑ زبان ، تیلگو |
دور فعالیت | 1980–تاحال |
اعزازات | |
قومی فلم اعزاز برائے بہترین اداکارہ (برائے:Sindhu Bhairavi ) (1986) فلم فیئر اعزاز جنوبی نندی اعزازات | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
سہاسنی 15 اگست 1961ء کو بھارتی ریاست تمل ناڈو کے پیرماکوڈی میں اداکار اور وکیل چارہاسن اور کمالام کے ہاں میں پیدا ہوئی ۔ سہاسنی اپنے والدین کے تین بہنوں میں درمیانی اولاد تھیں۔ ان کی بہن نندنی ایک ڈاکٹر ہیں ، جبکہ سبھاسنی انگریزی ادب کی تعلیم دیتی ہیں۔ ان کے والد کے چھوٹے بھائی ، پروڈیوسر چندرہسن اور اداکار سیاست دان کمل ہاسن سمیت خاندان کے کئی افراد تمل سنیما انڈسٹری میں کام کرتے ہیں۔
سہاسنی نے تلگو ، ملیالم ، تامل اور کنڑا فلموں میں اداکاری کی ہے۔
سہاسنی اور ان کے شوہر مانی رتنم 1997ء سے اپنی پروڈکشن کمپنی مدراس ٹاکیز کو چلا رہے ہیں۔ 1998ء میں، سہاسنی نے تفریحی پورٹل تمل ٹالکیز ڈاٹ (TamilTalkies.com,) قائم کیا، جو تامل سنیما سے متعلق خبروں کو لوگوں تک پہچانے والا پہلا انٹرنیٹ پورٹل میں سے ایک ہے۔[4]
سہاسنی کوملک لکسمبرگ کے اعزازی کونسل کے لیے نامزد کیا گیا۔[5]
سہاسنی نے فلم ڈائریکٹر مانی رتنم سے 1988ء میں شادی کی اور اس جوڑے کا ایک بیٹا ہے جو نندن 1992ء میں پیدا ہوا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.