سومترا (انگریزی: Sumitra) راماین کے مطابق کاشی کی شہزادی تھیں۔[1] وہ بہت ذہین تھیں اور کوشل کے بادشاہ اور ایودھیا کے حمکراں دشرتھ کی دوسری مہارانی تھیں۔[1][2] اور لکشمن اور شتروگھن کی والدہ تھیں۔ راجا دشرتھ کو اولاد نہیں ہو رہی تھی۔ اس نے نرینہ اولاد کے حصول کے لیے ایک پوجا کا انعقاد کیا۔ اس وقت کے سادھو منش رشیاس رنگ نے دشرتھ کے لیے ایک آگ جلائی اور اس میں سے یگ دیوتا سنہرے طشت میں پاسیم (ایک قسم کی کھیر) لے کر برآمد ہوئے۔ دشرتھ نے اس کھیر میں سے نصف کوشلیا کو دیا، باقی نصف میں کے دو حصے کیے اور نصف سومترا کو دیا۔ پھر باقی بچے آدھے میں سے دو حصے کیے اور نصف کیکئی کو دیا اور باقی بچے آدھے کے دوبارہ سومترا کو دے دیا۔[3] چونکہ سومترا کو دو حصے ملے تھے لہذا ان کو دو بیٹے ہوئے۔ وہ دشرتھ کی تینوں بیگموں میں سب سے ذہین تھیں۔ انھوں نے نے لکشمن کو حکم دیا کہ دوران میں سفر رام کے ساتھ رہ کر ان کی خدمت کریں۔[1][4] اور اسی دوران میں رام کی والدہ کوشلیا کی بھی خوب دلجوئی کی۔[5]

اجمالی معلومات شریک حیات, اولاد ...
راماین کردار
Thumb
سومترا دو بچوں کو جنم دیتی ہوئی
شریک حیاتدشرتھ
اولادلکشمن (بیٹا)
شتروگھن (بیٹا)
بند کریں


شخصیت

Thumb
دشرتھ اپنی بیویوں کو کھیر پیش کرتے ہوئے

حالانکہ وہ اپنے شوہر کی سب سے چہیتی نہیں تھیں اور نا ہی انھیں تینوں میں کوئی خصوصیت حاصل تھی، مگر وہ بہت ذہین تھیں اور شوہر کی خوب خدمت کرتی تھیں۔ انھوں نے اپنی زندگی شوہر کے لیے وقف کر دی تھی اور کوشلیا کو خوب مانتی تھی اور ان کی خدمت بھی کرتی تھی۔ دوران میں جلا وطنی انھوں نے اپنے بیٹے لکشمن کو رام کے ساتھ رہ کر ان کی خدمت کے لیے تیار کیا تھا۔ یہ ان کا ایسا کارنامہ تھا جسے خوب سراہا جاتا ہے۔ والمیکی کی راماین میں ان کے والدین کا تذکرہ نہیں ملتا ہے مگر بعد کے متون سے پتہ چلتا ہے کہ وہ سلطنت کاشی یا مگدھ مہا جن پد کی شہزادی تھی اور ان کا نسلی تعلق ہیہیا شاہی خاندان سے تھا۔

نام

سومترا دو لفظوں سے مل کر بنا ہے۔ سو کے معنی اچھا اور متر کے معنی دوست کے ہیں۔ سومترا یعنی اچھا دوست۔ تمل زبان میں ان کا نام சுமித்திரை، برمی زبان میں Thumitra، مالے زبان میں Samutra، خمیر زبان اور تھائی زبان میں สมุทรเทวี Samutthra Thewi ہے۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.