سلیم خان گھرانا ، سلیم خان کے گھرانے کے لیے اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جو بھارت کے نامور بھارتی کاروباری شوبز سے تعلق رکھنے والی فیملی ہے۔ بھارت کی فلمی صنعت کے نامور گھرانوں میں سے ایک ہے۔ اس گھرانے کے کئی افراد بھارتی سینما اور فلمی صنعت میں اداکار، اسکرین مصنف، فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں۔ سلیم خان ، سلیم -جاوید کا نصف حصہ ہے جو بھارتی سینما کی تاریخ میں سب سے زیادہ مشہور اسکرین مصنفین میں سے ہے۔ اس کا بیٹا اداکار سلمان خان 1990ء کی دہائی سے فلمی دنیا کا اہم چہرہ ہے اور بالی وڈ کے تین بڑے سٹارز میں سے ایک ہے۔ سلیم خان 1935ء میں برطانوی بھارت کے مرکزی صوبہ اور بیرر اندور میں پیدا ہوا۔ اس کا والد افغانستان کے تارکین وطن میں سے تھا جو ہجرت کر کے اندور (موجودہ مدھیہ پردیش )میں آباد ہوا۔ اس کی خاندانی جڑیں جموَں اور کشمیر سے بھی وابستہ ہیں جو سلمی خان ( سوشیلا چکرا) کے والد کی طرف ہیں، سلیم خان کی بیوی ہے۔ اس کے خاندان کے کچھ افراد کیرالہ ( ملائکہ ارورہ) ، پنجاب (اتل اگنہوتری) اور برما (ہیلن) سے تعلق رکھتے ہیں۔[2]

اجمالی معلومات سلیم خان خاندان, نسلیت ...
سلیم خان خاندان
نسلیتافغانی پشتون
مہاراشٹری
موجودہ علاقہممبئی، بھارت
ارکان
روایاتاسلام، ہندو مت، مسیحیت[1]
جائیدادGalaxy Apartments, Bandra
Arpita Farms, Panvel
Active since 1959, for nearly 59 years.
بند کریں

سلیم خان 1935ء میں پیدا ہوا اور بھارتی اداکارہ اور اسکرین مصنفہ سلمی خان ( پیدائشی نام سوشیلا چکرا) سلیم خان کی پہلی بیوی ہے جس کے والد جموں و کشمیرسے تعلق رکھتے ہیں اور ہیلن رچرڈسن خان (1938ء) اس کی دوسری بیوی ہے جو ایک اداکارہ اور رقاصہ ہے۔

سلمان خان

سلمان خان (پیدائش 1965ء پیدائشی نام عبد الرشید سلیم خان ) ایک بھارتی اداکار ، پروڈیوسر، انسانیت پسند اور ہمدرد طبیعت کا مالک ہے۔

ارباز خان

ارباز خان (پیدائش 1967ء) ایک بھارتی اداکار، ڈائریکٹر اور فلم پروڈیوسر ہے جو ہندی سینما میں اپنے کام کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ ملائکہ ارورہ (پیدائش 1973ء) ارباز خان کی بیوی (اب ان میں علیحدگی اختیار ہوئی ہے) ایک فلمی اداکارہ ٬ رقاصہ، ماڈل، ویڈیو جاکی اور ٹیلی ویژن کی میزبان ہے۔

سلیم خان ایک اسکرین مصنف بھی ہے جس نے اسکرین ڈرامے ، کہانیاں اور بالی وڈ فلموں کے اسکرپٹ لکھے۔ ہندی سینما میں سلیم خان اپنے نصف نام (جو سلیم جاوید کا نصف ہے اور جاوید اختر کی نمائندگی کرتا ہے) کی وجہ سے بھی مشہور ہے۔

حوالہ جات

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.