ڈونلڈ بریڈمین
From Wikipedia, the free encyclopedia
ڈونلڈ جارج بریڈمین (انگریزی: Donald George Bradman) المعروف ڈان بریڈمین (پیدائش:27 اگست 1908ء |وفات: 25 فروری 2001ء) آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ایک کرکٹر تھے جنہیں کرکٹ کی تاریخ کا عظیم ترین کھلاڑی مانا جاتا ہے۔[11] وہ آسٹریلیا کی تاریخ کے مشہور ترین کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔ ان کا بلے بازی کا اوسط 99.94 تھا جسے کسی بھی بڑے کھیل میں اعداد و شمار کے لحاظ سے عظیم ترین کارکردگی سمجھا جاتا ہے۔ اس کا تقابل اس سے کیا جا سکتا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کے بعد بہترین اوسط 75.56، 60.97 اور 60.83 ہیں۔ اس طرح بلے بازی کے اوسط میں ان کا کوئی دور دور تک مد مقابل نہیں دکھائی دیتا۔ 1948ء میں آسٹریلیا کے دورۂ انگلستان کے آخری ٹیسٹ میں اگر وہ 4 رنز بنانے میں کامیاب ہو جاتے تو آج ان کا اوسط 100 رنز ہوتا لیکن بدقسمتی سے وہ صفر پر آؤٹ ہو گئے اور یوں ان کا اوسط 99.94 فیصد ہے۔ڈان بریڈ مین نے آسٹریلیا کے علاوہ نیو سائوتھ ویلز اور سائوتھ آسٹریلیا کی طرف سے بھی کرکٹ کھیلی۔ڈان بریڈ مین کا قد 5 فٹ 7 انچ تھا۔ وہ دائیں ہاتھ کے بلے باز اور دائیں ہاتھ کے لیگ بریک کے بولر کے طور پر بھی جانے جاتے تھے۔ انھوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز انگلستان کے خلاف 1928-29ء کی سیریز میں برسبین کے مقام پر کیا تھا جبکہ ان کا آخری ٹیسٹ میچ انگلستان کے ہی خلاف اوول کے مقام پر 1948ء میں انجام پایا۔
ڈونلڈ بریڈمین | |
---|---|
(انگریزی میں: Don Bradman) | |
سر ڈان بریڈمین کی ایک دستخط شدہ تصویر | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 27 اگست 1908ء [1][2][3][4] کوٹامونڈرا [5] |
وفات | 25 فروری 2001ء (93 سال)[1][2][4] کینسنگٹن پارک [6] |
وجہ وفات | نمونیا |
مدفن | بوورال [5] |
شہریت | آسٹریلیا |
قد | |
تعداد اولاد | |
عملی زندگی | |
پیشہ | کرکٹ کھلاڑی ، اداکار [7] |
کھیل | کرکٹ |
کھیل کا ملک | آسٹریلیا |
اعزازات | |
آسٹریلوی کھیلوں کا تمغا (2001) کمپینیون آف دی آرڈر آف آسٹریلیا (1979)[8] نائٹ بیچلر (1949)[9] وزڈن کرکٹر آف دی ایئر (1931)[10] آسٹریلوی فوقی بقید حیات اثاثہ | |
ویب سائٹ | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |