سابقات و لاحقات (طب)
From Wikipedia, the free encyclopedia
جدید موضوعات پر اردو مضامین کی تحریر کے سلسلے میں جو سب سے اہم مسئلہ سامنے آتا ہے وہ الفاظ اور اصطلاحات کی کمیابی ہے۔ اور یہ بات اس وقت مزید رکاوٹ بنتی ہے کہ جب بات آجائے سائنسی موضوعات کی۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے سائنسی موضوعات میں استعمال ہونے والی اصطلاحات پر پیش رفت کے لیے ایک ثانی اللسان یعنی bilingual لغت کی ابتدا کی جاچکی ہے، اس کے علاوہ سائنسی اصطلاحات پر براہ راست بھی ویکیپیڈیا میں مضامین لکھے جا رہے ہیں۔
یہ صفحہ بعنوان متبادلاتِ سابقہ و لاحقہ، دراصل اسی اصطلاحات کی کمی کو پورا کرنے کی ایک کوشش ہے جس میں سائنسی (اور دیگر) موضوعات میں استعمال ہونے والی اصطلاحات میں موجود سابقوں اور لاحقوں کی فہرست تیار کرنے کا ارادہ ہے۔ جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ سابقے اور لاحقے، سائنسی الفاظ میں اس کثرت سے استعمال ہوتے ہیں کہ ان پر کسی مکمل فہرست کی عدم دستیابی کی صورت میں سائنسی مضامین لکھنا مشکل ہی نہیں صریحاًً غلط ہوگا اور ایسی صورت میں جو اصطلاحات گھڑی جائیں گی ان کی نہ تو کوئی علمی حیثیت ہوگی نہ ادبی اور جو کسی فائدے کی بجائے نہ صرف اردو بلکہ ان رنگ برنگی اصطلاحات پڑھنے والے قاری کے لیے بھی نقصان دہ ہوں گی۔ اس فہرست میں جدید موضوعات کی اصطلاحات (جو ظاہر ہے کہ انگریزی ہی ہوں گے) میں استعمال ہونے والے لاحقوں اور سابقوں کی حرف ابجد کے لحاظ سے ترتیب اور متبادلات درج کیے گئے ہیں۔ حتٰی الامکان کوشش کی گئی ہے کہ مستند ترین متبادل پیش کیا جائے اس کے باوجود اگر کسی کے پاس بہتر متبادل ہو یا کسی لفظ پر اعتراض ہو یا کسی بات سے ویکیپیڈیا کے کسی حقوق ادبیہ یا کسی اور حکمت عملی کی پامالی ہوتی ہو تو براہ کرم فوری طور پر آگاہ کیجیے یا خود تصحیح کر دیجیے۔ |
- اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت تک موجود متعدد اصطلاحات کے لیۓ درج ذیل صفحات سے بھی رجوع کیا جاسکتا ہے۔
- جدید اصطلاحات و الفاظ (Bilingual dictonary)
- شمارندی مسرد (Computer glossary)
- مطلوب الفاظ (You asked for it)
- لغت معاشیات و تجارت (Dictionary of economics)
- فہرست علوم (Fields of studies)
- متبادلات سابقہ و لاحقہ (List of prefix & suffix)
- سطح البینی اصطلاحات (Interface terminology)
- لغت علم الاورام (Dictionary of Oncology)
- لغت الحرب (Dictionary of War)
- ایک سے زائد اردو متبادلات کی صورت میں ان کو واوین (comma) کے ذریعہ الگ کیا گیا ہے۔
- جہاں ممکن ہو سکا ہے وہاں اس حرف کی مثال قوسین ( ) میں درج کی گئی ہے اور ساتھ ہی مختصر وضاحت۔
- جہاں ممکن ہو سکا ہے وہاں پر سابقہ (prefix) اور لاحقہ (suffix) کی نشان دہی کردی گئی ہے۔ سابقہ = (س) اور لاحقہ = (ل)
- لاحقہ اور سابقہ کی نشان دہی انگریزی الفاظ کے لیے ہے اردو میں ان کے مقام میں فرق ہو سکتا ہے۔
اندراجات: A B C D E F G H I J K L M N O P Q R S T U V W X Y Z
راس الصفحہ — مزید دیکھیۓ — بیرونی روابط |