زیدان حامد
کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائٹ / From Wikipedia, the free encyclopedia
زیدان حامد (پیدائش 3 جنوری 2010) کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، ان کی پیدائش راولپنڈی میں ہوئی اور ان کی موجودہ رہائش بھی راولپنڈی میں ہے۔ زیدان کا شمار حیرت انگیز ذہین لوگوں میں ہوتا ہے۔ زیدان کو منفرد بنانے والی بات یہ ہے کہ انھوں نے کسی تعلیمی ادارے سے استفادہ نہیں کیا۔ انھوں نے اپنی ذہانت کے بل بُوتے پر گھر میں ہی اپنے والدین کی مدد سے ہر مضمون پر گہرائی میں علم حاصل کیا۔ اس سے بھی منفرد اور حیران کر دینے والی بات یہ ہے کی انھیں ساڑھے تین سال کی عمر سے ہی اسکول، کالج اور یونیورسٹی میں اپنے سے عمر میں کئی گُنا زیادہ طلبہ کو لیکچر دینے کے لیے بلایا جاتا ہے۔ 5 سال کی عمر میں میڈیکل کے طلبہ کو انسانی جسم کی تمام ہڈّیوں پر لیکچر دینے کا اعزاز بھی زیدان کی پاس ہے[1] ۔ زیدان پاکستان کے وہ واحد بچّے ہیں جن کو 2016، 2017 اور 2018 میں جیو نیوز سے نشر ہونے والے سلیم صافی کے مشہور پروگرام جرگہ میں مدعو کیا گیا اور انھوں نے تینوں مرتبہ ایک ایک گھنٹے تک ہر ممکن موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی[2] [3] [4] ۔ اس پروگرام میں بچوں کی شرکت کچھ محدود وقت کے لیے ہوتی ہے مگر زیدان نے مسلسل ایک گھنٹے تک مختلف موضوعات پر تبادلہِ خیال کر کہ ایک نئی تاریخ رقم کی۔ اس کے علاوہ زیدان کو تعلیم، امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کا کم عمر ترین علم بردار مانا جاتا ہے اور وہ ایک رائٹر، بلاگر، میزبان، پبلِک سپیکر، ماحولیات کے ماہر، ٹرینر اور مارشل آرٹس کے ماہر بھی ہیں۔ زیدان کو اِس کم عمری میں ہی ایک Opinion Maker کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔ وہ ہر سال رمضان میں اپنے ویب چینل پر علم سے بھر پور ایک پروگرام کرتے ہیں[5] اور ہر خاص موقع پر وہ اپنی ایک وڈیو بھی جاری کرتے ہیں جو بچوں اور بڑوں کو ان جیسا قابل ہونے پر ابھارتی ہے۔ تعلیمی کاموں کے علاوہ وہ عالمی و علاقائی امن، بچّوں کے حقوق اور ماحول کی بہتری کے لیے بھی کام کرتے ہیں[6]۔[7]
یہ مضمون ممکنہ طور پر ایسے الفاظ پر مشتمل ہے جو ناقابل ذکر حقائق سے موضوع کو فروغ دے رہے ہوں۔ |
اس مضمون میں دو معنی الفاظ شامل ہیں: جس میں متصلاً مبہم محاورہ جات ہیں جو کہ عمومًا جانب دار معلومات یا ناقابلِ تصدیق جانکاری کا اشارہ کرتے ہیں۔ |