![cover image](https://wikiwandv2-19431.kxcdn.com/_next/image?url=https://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/e/eb/Rehoboam._Fragment_of_Wall_Painting_from_Basel_Town_Hall_Council_Chamber%252C_by_Hans_Holbein_the_Younger..jpg/640px-Rehoboam._Fragment_of_Wall_Painting_from_Basel_Town_Hall_Council_Chamber%252C_by_Hans_Holbein_the_Younger..jpg&w=640&q=50)
رحبعام
سلطنت یہودہ کا بادشاہ، سلیمان کا بیٹا۔ / From Wikipedia, the free encyclopedia
رحبعام (انگریزی تلفظ /ˌriːəˈboʊ.əm/؛ عبرانی: רְחַבְעָם، جدید Reẖav'am ، طبری Rəḥaḇʻām ; مطلب ”وہ جو لوگوں کو بڑا کرتا ہے“؛ یونانی: Ροβοαμ؛ (لاطینی: Roboam)) ایک اسرائیل کا بادشاہ گذرا ہے۔ جس کا ذکر عبرانی بائبل میں ہے۔ تواریخ دوم اور سلاطین اول کے مطابق، یہ پہلے مملکت اسرائیل کا بادشاہ تھا۔ لیکن بعد میں 932/931 ق۔ م میں دس قبیلوں نے بغاوت کردی اور ایک الگ ریاست مملکت اسرائیل (سامریہ) بنالی۔ اس کے نام کا ذکر بائبل میں صرف مملکت یہودہ یا جنوبی ریاست کے بادشاہ طور پر آیا ہے۔ وہ سُلیمان کا فرزند اور داؤُد کا پوتا تھا۔ اس کی والدہ نعمہ تھی جس کا تعلق عمون سے تھا۔
اجمالی معلومات رحبعام, پیشرو ...
رحبعام | |
---|---|
یہودا کا بادشاہ | |
![]() رحبعام کی دیوار پر بنی تصویر | |
931ق۔م - 913ق۔م | |
پیشرو | سلیمان |
جانشین | ابیاہ |
والد | سلیمان |
والدہ | نعمہ |
پیدائش | 972 ق۔م |
وفات | 913 ق۔م |
بند کریں