دلیپ سنگھ
سکھ سلطنت کا آخری مہاراجہ جس نے 15 ستمبر 1843ء سے 29 مارچ 1849ء تک حکمرانی کی۔ / From Wikipedia, the free encyclopedia
مہاراجا دلیپ سنگھ (پیدائش: 6 ستمبر 1838ء– وفات: 22 اکتوبر 1893ء) سکھ سلطنت کا آخری مہاراجا تھا۔ وہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کا سب سے چھوٹا بیٹا تھا۔ کنور دلیپ سنگھ 6 ستمبر1838ء کو لاہور میں پیدا ہو ا۔ اس کی پرورش اس کی ماں مہارانی جنداں نے کی۔ مہاراجا شیر سنگھ کے قتل کے بعد امرائے سلطنت،وزیر اعظم ہیرا سنگھ ،پنڈت جلا ،سردار لال سنگھ نے باہمی مشاورت سے کنور دلیپ سنگھ کو تخت لاہور پر بٹھایا یہ ایک کٹھن دور تھا۔ خالصہ (سکھ فوج)طاقت ور ہو چکی تھی ان افسروں اور جرنیلوں کے سامنے کوئی بھی مخالف بات کہنا موت کو دعوت دینے کے مترادف تھا
اجمالی معلومات دلیپ سنگھ, (پنجابی میں: ਦਲੀਪ ਸਿੰਘ) ...
دلیپ سنگھ | |
---|---|
(پنجابی میں: ਦਲੀਪ ਸਿੰਘ) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 6 ستمبر 1838ء [1] قلعۂ لاہور |
وفات | 22 اکتوبر 1893ء (55 سال)[2][3] پیرس |
شہریت | برطانوی ہند |
زوجہ | بمبا مولر (7 جون 1864–)[4] |
اولاد | وکٹر دلیپ سنگھ ، فریڈرک دلیپ سنگھ ، شہزادی بمبا سدرلینڈ ، کیتھرائن دلیپ سنگھ ، صوفیہ دلیپ سنگھ |
والد | مہاراجہ رنجیت سنگھ |
والدہ | مہارانی جند کور |
مناصب | |
مہاراجہ | |
برسر عہدہ 15 ستمبر 1843 – 29 مارچ 1849 | |
عملی زندگی | |
پیشہ | مقتدر اعلیٰ |
درستی - ترمیم |
بند کریں
رنجیت سنگھ کی وفات کے بعد اس کی اولاد آپسی جھگڑوں اور خون خرابے میں مصروف رہی۔ خوش قسمتی سے رنجیت سنگھ کا سب سے چھوٹا بیٹا دلیپ سنگھ اس کشت وخون سے بچا رہا۔