حنوک
نوح کے پر دادا، یارد کے بیٹے / From Wikipedia, the free encyclopedia
حنوک (قابیل کا بیٹا) سے مغالطہ نہ کھائیں۔
حنوک (/ˈiːnək/؛ عبرانی: חֲנוֹךְ، جدید H̱anokh ، طبری Ḥănōḵ؛ عربی: أَخْنُوخ، [عام طور پر قرآنی ادب میں]: إِِدْرِيس) بائبل کے لٹریچر میں ایک شخصیت ہے۔ حنوک ”آدم کی ساتویں نسل“ ہے۔[2] ان کو کتاب حنوک کا مصنف سمجھا جاتا ہے۔[3] ان کو کاتب راستباز بھی کہا جاتا ہے [4] عبرانی بائبل کی کتاب پیدائش میں ظہور کے علاوہ، حنوک بہت سے یہودی اور مسیحی تحریروں کا موضوع ہے۔
اجمالی معلومات حنوک ابن یارد انس اللہ, قدیم بزرگ، سربراہ بزرگ، غالب، انس اللہ ...
بند کریں
حنوک یارد کا بیٹا اور متوشلح کا باپ تھا۔ اور نوح کا پر دادا تھا۔ جب وہ 65 سال کا تھا،[5] اس سے متوشلح،[6] ریجم اور گیدت پیدا ہوئے[7] ان دو دوسری اولادوں کا ذکر کتاب حنوک دوم میں کیا گیا ہے۔
بائبل کے مطابق، خدا کے زندہ اٹھانے سے پہلے حنوک 365 برس تک جیتا رہا۔ آگے لکھا ہے کہ پھر ”اور حنوک خُدا کے ساتھ ساتھ چلتا رہا اور وہ غائِب ہو گیا کِیُونکہ خُدا نے اُسے اُٹھا لِیا۔“[8]