اردو شاعر و مصنف From Wikipedia, the free encyclopedia
جوش ملیح آبادی (پیدائش: 5 دسمبر 1898ء - وفات: 22 فروری 1982ء) پورا نام شبیر حسین خاں جوش ملیح آبادی اردو ادب کے نامور اور قادر الکلام شاعر تھے۔ آپ آفریدی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ شاعر انقلاب کے لقب سے بھی جانے جاتے ہیں۔[1][2][3]
جوش ملیح آبادی | |
---|---|
جوش ملیح آبادی (1949) | |
پیدائش | شبیر حسن خان 5 دسمبر 1898 ملیح آباد، آگرہ اور اودھ کے متحدہ صوبے، برطانوی ہند |
وفات | 22 فروری 1982 83 سال) اسلام آباد، پاکستان | (عمر
قلمی نام | جوش |
پیشہ | شاعر، ادیب |
قومیت | پاکستانی |
نسل | مہاجر قوم |
شہریت | پاکستانی |
تعلیم | ٹیگور یونیورسٹی, شانتی نیکیتن |
نمایاں کام | شعلہ و شبنم
جنون و حکمت فکر و نشاط سنبل و سلاسل حرف و حکایت سرود و خروش عرفانیات جوش یادوں کی بارات (آپ بیتی) |
اہم اعزازات | پدم وبھوشن، 1954 ہلال امتیاز، 2013 |
اولاد | سجاد حیدر خروش |
رشتہ دار | بشیر احمد خان (والد)
فرخ جمال(نواسے) تبسم اخلاق (نواسی) |
آپ 5 دسمبر 1898ء کو اترپردیش ہندوستان کے مردم خیز علاقے ملیح آباد کے ایک علمی اور متمول گھرانے میں پیدا ہوئے۔ تقسیم ہند کے چند برسوں بعد ہجرت کر کے کراچی میں مستقل سکونت اختیار کر لی۔ جوش نہ صرف اپنی مادری زبان اردو میں ید طولیٰ رکھتے تھے بلکہ آپ عربی، فارسی، ہندی اور انگریزی پر عبور رکھتے تھے۔ اپنی اِسی خداداد لسانی صلاحیتوں کے وصف آپ نے قومی اردو لغت کی ترتیب و تالیف میں بھرپور علمی معاونت کی۔ نیز آپ نے انجمن ترقی اردو ( کراچی) اور دارالترجمہ (حیدرآباد دکن) میں بیش بہا خدمات انجام دیں۔ 22 فروری 1982ء کو آپ کا انتقال ہوا۔
آپ کثیر التصانیف شاعر و مصنف تھے۔ آپ کے شعری مجموعوں اور تصانیف میں مندرجہ ذیل نام اہم ہیں۔
جوش مروت میں ایک ملازمت کے لیے کئی لوگوں کی سفارش کردیتے تھے ایک دفعہ ایک شخص کے ہمراہ سفارش کے لیے گئے افسر نے کہا اس کے لیے تو آپ نے کسی اور کی سفارش کی ہے فرمایا کہ اس مردود کو رکھ لیجئے کیونکہ مجھے ساتھ لایا ہے۔
لوا خطا package.lua میں 80 سطر پر: module 'Module:Authority control/config' not found۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.