ہندوستانی شاعر From Wikipedia, the free encyclopedia
تُلسی داس یا گوسوامی تُلسی داس راماین کا مصنف تھا۔ ضلع باندہ پور کے ایک قصبہ راجاپور میں پیدا ہوا۔ غریب برہمن کا بیٹا تھا۔ زندگی آزاد روی میں بسر ہوئی۔ ایک بزرگ گورو نرسنگھ داس کی نظر اس جوہر قابل پر پڑی اور انھوں نے تُلسی داس کو اپنی پرورش میں لے لیا۔ تھوڑی سی مدت میں تُلسی علم و کمال کا مخزن بن گیا۔ اس کی ساری عمر خدا پرستی اور حقیقت نوازی میں گذری۔ بہترین تخلیق اور عمر بھر کی کمائی رام چرن مانس (رامائن) ہے۔ رامائن اگرچہ والمیک بہت پہلے 30 ق م میں منظوم کر چکے تھے مگر تُلسی داس نے رام چندر جی کی حیات کو ایک انوکھے انداز سے قلمبند کیا۔ تُلسی داس نے اکبر اعظم اور جہانگیر کا زمانہ پایا تھا۔ راجا مان سنگھ اور عبدالرحیم خانخاناں دونوں اس کے قدردانوں میں سے تھے۔ رامائن کے علاوہ اس کی تصانیف میں رام گیتاولی، کوتاولی، ست سئی اور دوہوں کا ایک مجموعہ ’’ دوہاولی‘‘ شامل ہیں۔ تُلسی داس کی زبان سے قدیم اردو کے خدوخال کا بھی پتا چلتا ہے۔
تلسی داس | |
---|---|
(ہندی میں: तुलसीदास) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (ہندی میں: गोस्वामी तुलसीदास) |
پیدائش | سنہ 1532ء [1][2][3][4][5][6][7] راجاپور، اترپردیش |
وفات | سنہ 1623ء (90–91 سال)[1][2][3][4][5][6][7] اسی گھاٹ |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر ، فلسفی ، مصنف |
مادری زبان | ہندی |
پیشہ ورانہ زبان | سنسکرت ، اودھی زبان ، برج بھاشا |
کارہائے نمایاں | رام چرتمناس |
ویب سائٹ | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.