تسبیح فاطمہ (عربی: تَسْبِيح فَاطِمَة) ایک مخصوص ذکر ہے جو اسلام کے نبی حضرت محمد بن عبد اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی سب سے چہیتی صاحبزادی حضرت فاطمہ زہرا کو تلقین کی تھی۔[1][2][3] تسبیح فاطمہ میں 33 بار تسبیح (سُبْحَانَ ٱللَّٰهِ)، 33 بار تحمید (ٱلْحَمْدُ لِلَّٰهِ) اور 34 بار تکبیر (ٱللَّٰهُ أَكْبَرُ) کا ورد کیا جاتا ہے۔[4][5][6][7]

حضرت علی بن ابی طالب سے ایک روایت مروی ہے کہ پیغمبر اسلام نے اپنی بیٹی فاطمہ کو یہ تسبیح بتائی تھی۔ اس روایت کے مطابق فاطمہ دن بھر گھر کا کام کرتی تھیں جو ان پر بہت دشوار گزرتا تھا اور انھوں نے اپنی آسانی کے لیے اپنے والد سے درخواست کی کہ انھیں ایک باندی عنایت کی جائے تاکہ گھر کے کام کاج میں کچھ سہولت ہو۔ والد انھیں باندی کی بجائے یہ تسبیح عنایت فرمائی اور فرمایا کہ یہ تسبیح باندی سے کہیں زیادہ قیمتی اور بہتر ہے۔ فاطمہ اس سے بہت خوش ہوئیں۔[8] اس تسبیح کی متعدد مضائل احادیث اور اقوال اولیا میں درج ہیں۔[9] ,[10][11] ہر فرض اور نفل نماز کے بعد تسبیح فاطمہ کر ذکر کرنا مستحب ہے اور خصوصا نماز فجر کے بعد اس کا ذکر کرنا ثواب کا باعث ہے۔[12]

تسبیح

دیگر معلومات معنی, کلمہ ...
معنیکلمہاصطلاحتکرار
اللہ کی ذات پاک ہےسُبْحَانَ ٱللَّٰهِتسبیح33
تمام تر تعریفیں اللہ کو سزاوار ہیںٱلْحَمْدُ لِلَّٰهِتحمید33
اللہ سب سے بڑا ہےٱللَّٰهُ أَكْبَرُتکبیر34
بند کریں

حدیث کا متن

مسلمانوں میں اہل سنت والجماعت اور اہل تشیع دونوں ہی کی کتابوں میں تسبیح فاطمی کا ذکر موجود ہے۔

اہل سنت کے یہاں صحیح بخاری، صحیح مسلم اور سنن ابی داؤد وغیرہ میں تھوڑے بہت فرق کے ساتھ مذکور ہے، سب سے تفصیلی حدیث صحیح بخاری کے متن کا اردو ترجمہ درج ذیل ہے۔[13]

فاطمہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں یہ شکایت کرنے کے لیے حاضر ہوئیں کہ چکی پیسنے کی وجہ سے ان کے ہاتھوں میں کتنی تکلیف ہے۔ انہیں معلوم ہوا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ غلام آئے ہیں لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کی ملاقات نہ ہو سکی۔ اس لیے عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس کا ذکر کیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے آپ سے اس کا تذکرہ کیا۔ علی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے یہاں تشریف لائے ( رات کے وقت ) ہم اس وقت اپنے بستروں پر لیٹ چکے تھے ہم نے اٹھنا چاہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم دونوں جس طرح تھے اسی طرح رہو۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے اور فاطمہ کے درمیان بیٹھ گئے۔ میں نے آپ کے قدموں کی ٹھنڈک اپنے پیٹ پر محسوس کی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، تم دونوں نے جو چیز مجھ سے مانگی ہے، کیا میں تمہیں اس سے بہتر ایک بات نہ بتا دوں؟ جب تم ( رات کے وقت ) اپنے بستر پر لیٹ جاؤ تو 33 مرتبہ «سبحان الله»، 33 مرتبہ «الحمد الله» اور 34 مرتبہ «الله اكبر» پڑھ لیا کرو یہ تمہارے لیے لونڈی غلام سے بہتر ہے۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

Wikiwand in your browser!

Seamless Wikipedia browsing. On steroids.

Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.

Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.