From Wikipedia, the free encyclopedia
تریویندر سنگھ راوت (پیدائش 20 دسمبر 1960)[1] ایک بھارتی سیاست دان ہیں۔ ان کا تعلق سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہے۔ اور اس وقت بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے آٹھویں اور موجودہ وزیر اعلیٰ ہیں۔
تریویندر سنگھ راوت | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
مناصب | |||||||
وزیر اعلیٰ اتراکھنڈ (8 ) | |||||||
برسر عہدہ 18 مارچ 2017 – 10 مارچ 2021 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 20 دسمبر 1960ء (64 سال) پوڑی گڑھوال ضلع | ||||||
شہریت | بھارت | ||||||
جماعت | بھارتیہ جنتا پارٹی | ||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | ہندی | ||||||
درستی - ترمیم |
تریویندر سنگھ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سنہ 1979ء سے سنہ 2002ء تک رکن تھے اور اتراکھنڈ حصے میں آرگنائزنگ سیکرٹری بنے اور سنہ 2000ء میں ریاست میں قائم ہونے کے بعد بنے۔ وہ سنہ 2002ء میں پہلے مجلس قانون ساز انتخابات میں دوئی والا حلقے سے منتخب ہوئے تھے۔ ان کی سنہ 2007ء کے انتخابات میں نشست برقرار رہی اور انھوں نے ریاست کے وزیر زراعت کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں۔[2][3] بطور بھارتیہ جنتا پارٹی رکن وہ جھارکھنڈ کے انچارج اور اتراکھنڈ کاڈر (cadre) کے صدر تھے۔ سنہ 2017ء میں دوئی والا سے دوبارہ کامیاب ہونے اور جماعت کو اکثریت ملنے کے بعد انھیں وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا اور انھوں نے اتراکھنڈ میں اپنی حکومت بنائی۔[4]
تریویندر سنگھ راوت 20 دسمبر 1960ء[1] کو اتراکھنڈ کے ضلع پوڑھی گڑھوال میں تحصیل کوٹ دوار میں کھیراسین گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔ تریویندر کے والد کا نام پرتاپ سنگھ اور والدہ کا نام بودھا دیوی ہے۔ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے اور نویں نمبر پر ہیں۔ ان کا بیاہ سنیتا سے ہوا۔ سنیتا راوت معلمہ ہیں اور دہرہ دون کے اسکول میں تعینات ہیں۔ ان کی دو بیٹیاں ہیں۔[1] انھوں نے ہیموٹی نندن بہوگونا گڑھوال سے منسلک بِرلا کیمپس، سری نگر سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ [5]
تریویندر سنگھ روات نے سنہ 1979ء میں دائیں بازو تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ میں شمولیت اختیار کی اور سنہ 1985ء میں اتراکھنڈ حصے میں اس کے پرچارک (مبلّغ) بنے۔ بالآخر انھوں نے اس سے جڑی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی۔ وہ بی جے پی کے اتراکھنڈ حصے کے لیے آرگنائزنگ سیکریٹری بنائے گئے اور اس دوران سینئر لیڈر لال جی ٹنڈن کے ساتھ کام کیا۔ وہ اتراکھنڈ تحریک میں بے انتہا متحرک تھے اور اس دوران کچھ مرتبہ گرفتار بھی ہوئے۔ جب علاقے کو سنہ 2000ء میں ریاستی حیثیت مل گئی تو ترویندر راوت کو ریاست کاڈر (cadre) کا بی جے پی صدر بنایا گیا تھا۔[5] سنہ 2014ء میں وہ دوئی والا سے ضمنی انتخابات ہار گئے اور ان کی نشست پر سابق وزیر اعلیٰ رمیش پوکھریال جیت گئے تھے۔ سنہ 2017ء میں وہ دوئی والا نشست جیت گئے۔ جس کے بعد بی جے پی نے انھیں وزیر اعلیٰ نامزد کیا اور انھوں نے 18 مارچ 2017ء کو عہدے کا حلف اٹھایا۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.