تحریک نسائیت
نسائی مسائل پر سیاسی جدوجہد کا سلسلہ / From Wikipedia, the free encyclopedia
نسائیت پسند تحریک (انگریزی: Feminist movement)، جسے بہ الفاظ دیگر خواتین کی تحریک یا محض نسائیت بھی کہا جاتا ہے، ان سلسلہ وار سیاسی مہموں کو کہا جاتا ہے جو تولیدی حقوق، گھریلو تشدد، زچگی کی رخصت، مساوی اجرت، حق رائے دہی، جنسی ہراسانی اور جنسی تشدد جیسے موضوعات پر محیط ہے۔ اس تحریک کی اولیتیں ملک در ملک اور برادری در برادری مختلف ہیں، جو نسوانی ختنہ کی پُر زور مخالفت سے لے کر خواتین کے لیے ہر حد اور ظاہری اڑچن کو عبور کرنے پر اسرار پر مشتمل ہو سکتی ہے۔ مغربی دنیا میں نسائیت پسند تحریکیں مختلف لہروں یا دوروں سے گذر چکی ہیں اور ان میں ہر دور اور لہر کی اپنی انفرادیت اور مرکوزیت رہی ہے۔ [1]