ڈنمارک کے کمپیوٹر سائنس دان اور سی++ کے خالق From Wikipedia, the free encyclopedia
بیارنہ اسٹرو اسٹروپ (Bjarne Stroustrup) (پیدائش: 30 دسمبر 1950ء) ڈنمارک کے ایک کمپیوٹر سائنس دان ہیں، جو سی++ پروگرامنگ زبان کے خالق سمجھے جاتے ہیں۔ وہ کولمبیا یونیورسٹی میں وزیٹنگ پروفیسر ہیں اور نیویارک میں مورگن سٹینلی کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
بیارنہ اسٹرو اسٹروپ | |
---|---|
(ڈینش میں: Bjarne Stroustrup) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 30 دسمبر 1950ء (74 سال)[1] آرہس [1] |
رہائش | نیو یارک شہر، نیو یارک، امریکا[2] |
شہریت | مملکت ڈنمارک ریاستہائے متحدہ امریکا |
رکن | انسٹی ٹیوٹ برائے الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجینئرز |
عملی زندگی | |
مقام_تدریس | آرہس یونیورسٹی جامعہ کیمبرج ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی اے ٹی اینڈ ٹی بیل لیبارٹریز مورگن سٹینلی جامعہ کیمبرج |
مادر علمی | چرچل کالج جامعہ کیمبرج آرہس یونیورسٹی (1969–1975) |
تعلیمی اسناد | پی ایچ ڈی |
ڈاکٹری مشیر | David Wheeler[3] |
پیشہ | کمپیوٹر سائنس دان ، انجینئر ، پروگرامر ، مصنف ، استاد جامعہ |
پیشہ ورانہ زبان | ڈینش زبان [4]، انگریزی [5] |
شعبۂ عمل | پروگرامنگ زبان ، سی++ [6]، پروگرامر ، شمارندیات [7]، کمپیوٹر سائنس |
ملازمت | مورگن اسٹینلے ، ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی ، اے ٹی اینڈ ٹی ، جامعہ کولمبیا |
کارہائے نمایاں | سی++ [8] |
اعزازات | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
بیارنہ نے ریاضی اور کمپیوٹر سائنس میں ماسٹر کی ڈگری آرہس یونیورسٹی، ڈنمارک سے حاصل کی اور کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کیمبرج یونیورسٹی سے کی۔
بیارنہ اسٹرو اسٹروپ نے 1979ء میں سی پروگرامنگ زبان کو بہتر بنانے کے لیے اس میں اضافے کے دوران میں سی++(++c) پروگرامنگ زبان کو تیار کیا تھا جسے شروع میں "کلاسوں کے ساتھ سی" (C with classes) کہا جاتا تھا۔ اسٹرو اسٹروپ 2002ء تک اے ٹی اینڈ ٹی بیل لیبارٹریز (AT&T Bell Labs) کے لارج سکیل پروگرامنگ ریسرچ شعبے کے سربراہ رہے۔ 2004ء میں نیشنل اکیڈمی آف انجینئرنگ کے رکن منتخب ہوئے۔ 2002ء سے 2014ء تک ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی میں کالج آف انجینئری چئیر اور کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر رہے۔ جنوری 2014ء سے وہ نیویارک میں مورگن سٹینلی ٹیکنالوجی ڈویژن کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں اور کولمبیا یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کے مہمان پروفیسر ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.