بنگلہ دیش بھارت سرحد From Wikipedia, the free encyclopedia
بنگلہ دیش بھارت سرحد، مقامی طور پر اسے انٹرنیشنل بارڈر (IB) کہا جاتا ہے، بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان میں ایک بین الاقوامی سرحد ہے جو 8 بنگلہ دیشی ڈویژنوں اور بھارتی ریاستوں کے درمیان میں حد فاصل ہے۔
بنگلہ دیش بھارت سرحد | |
---|---|
The border has created a narrow strip known as "Chicken's neck" that has made communication and transportation between mainland India and شمال مشرقی بھارت inconvenient | |
Characteristics | |
ممالک | بنگلادیش بھارت |
لمبائی | 4,156 کلومیٹر (13,635,000 فٹ) |
تاریخ | |
تاسیس | 17 اگست 1947 |
Creation of the ریڈکلف لائن by سیریل ریڈکلف due to the تقسیم ہند | |
موجودہ صورت | 7 مئی 2015 |
Exchange of enclaves، simplification of land boundaries | |
بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیاں میں 4,156 کلومیٹر (13,635,000 فٹ) بین الاقوامی سرحد ہے، یہ دنیا کی پانچویں طویل ترین زمینی سرحد ہے، بشمول 262 کلومیٹر (860,000 فٹ) آسام میں، 856 کلومیٹر (2,808,000 فٹ) تریپورہ میں، 180 کلومیٹر (590,000 فٹ) میزورم میں، 443 کلومیٹر (1,453,000 فٹ) میگھالیہ میں اور 2,217 کلومیٹر (7,274,000 فٹ) بنگال میں۔[1] بنگلہ دیشی ڈویژن میمن سنگھ ڈویژن، کھلنا ڈویژن، راجشاہی ڈویژن، رنگپور ڈویژن، سلہٹ ڈویژن اور چٹاگانگ ڈویژن سرحد کے ساتھ واقع ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیاں میں سرحد پر ستونوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے۔ دونوں طرف کچھ حصے کو باز لگا کر حد بندی کی گئی ہے۔ زمینی سرحد کا معاہدہ 7 مئی 2015ء کو بھارت اور بنگلہ دیش کی جانب سے منظور کیا گیا تھا، جس سے سرحدی معاملات کو سہل کیا گیا۔[2]
ریڈکلف لائن (Radcliffe Line) تقسیم ہند کے وقت بھارت اور پاکستان کے درمیان میں ایک خط تھا جو دونوں ملکوں کے مابین تعین حدود کرتا تھا جس کا اعلان 17 اگست 1947ء کو کیا گیا۔ اس خط کا نام سیریل ریڈکلف (Cyril Radcliffe) کے نام پر ہے جو تقسیم ہند کے وقت سرحد کمیشن کا چیئرمین تھا۔ سرحد کمیشن کو 88 ملین افراد کے ساتھ 175،000 مربع میل (450،000 مربع کلومیٹر) اراضی کی غیر جانب دارانہ اور منصفانہ تقسیم کی ذمہ داری دی گئی تھی۔[3] 1971ء میں مشرقی پاکستان مغربی پاکستان سے الگ ہو کیا اور بنگلہ دیش وجود میں آیا۔
نامزد مربوط چیک پوسٹ (آئی سی پی، کسٹم اور امیگریشن سہولیات کے ساتھ) اور لینڈ کسٹم اسٹیشن (ایل سی ایس) ہیں۔[4]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.