کاروباری مقناطیس (پیدائش 1971) From Wikipedia, the free encyclopedia
ایلون ریوز مسک انتہائی بڑے کاروباری شخص اور سرمایہ کار ہے۔وہ سپیس ایکس کے بانی، صدر عاملہ، انجینئری سربراہ؛ ٹسلا کے ابتدائی سرمایہ کار، صدر عاملہ،مصنوعاتی معمار؛ ٹویٹر کے مالک، صدر عاملہ؛ بورینگ کمپنی کے بانی؛ نیورالینک، اوپن اے آئی کے شریک بانی اور فیاضیانہ مسک فاؤندیشن کے صدر ہے۔ 15 فروری، 2023 کے لحاظ سے، ایک اندازے کے مطابق قریباً 196 بیلین ڈالرز کل مالیت کے ساتھ جو ٹیسلا اور سپیس ایکس میں حصہ داری سے آتے ہیں، مسک دونوں بلوومبرگ ارب پتی مشعر اور فوربس کے براہ راست ارب پتیوں کی فہرست کے مطابق دنیا کے دوسرے سب سے بڑے امیر ترین انسان ہے۔
ایلون مسک | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(انگریزی میں: Elon Musk) | |||||||
مسک 2018 میں | |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Elon Reeve Musk)[1] | ||||||
پیدائش | پریٹوریا، گاؤتنگ، جنوبی افریقا | جون 28, 1971||||||
رہائش | بیل ایئر، لاس اینجلس، کیلی فورنیا، ریاستہائے متحدہ امریکا[2][3] | ||||||
قومیت | American، Canadian، South African | ||||||
رکن | رائل سوسائٹی ، پے پال مافیا [4] | ||||||
عارضہ | کووڈ-19 [5] | ||||||
زوجہ |
| ||||||
اولاد | 5 بیٹے | ||||||
تعداد اولاد | 12 | ||||||
مناصب | |||||||
چیف ایگزیکٹو آفیسر | |||||||
آغاز منصب 2002 | |||||||
در | اسپیس ایکس | ||||||
ڈائریکٹر جنرل | |||||||
آغاز منصب 2008 | |||||||
در | ٹیسلا انکارپوریٹڈ | ||||||
صدر نشین | |||||||
اختتام منصب نومبر 2018 | |||||||
در | ٹیسلا انکارپوریٹڈ | ||||||
چیف ایگزیکٹو آفیسر | |||||||
برسر عہدہ 28 اکتوبر 2022 – 5 جون 2023 | |||||||
در | ٹویٹر | ||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
تعليم | Pretoria Boys High School | ||||||
مادر علمی | وارتھون اسکول (1992–1995) جامعہ پنسلوانیا (1991–1995) پریٹوریا بوائز ہائی اسکول (–1989) جامعہ کوینز جامعہ سٹنفورڈ | ||||||
تخصص تعلیم | معاشیات ،طبیعیات | ||||||
تعلیمی اسناد | بی اے ،بی ایس سی | ||||||
پیشہ | Entrepreneur، engineer، inventor | ||||||
مادری زبان | انگریزی | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [6][7] | ||||||
ملازمت | پے پال ، اسپیس ایکس ، ٹیسلا انکارپوریٹڈ [8]، اوپن اے آئی | ||||||
وجہ شہرت | اسپیس ایکس، پے پال، Tesla Motors، ہائپر لوپ، Zip2، Solar City | ||||||
تنخواہ | US$1 at Tesla Motors (2014)[9] | ||||||
کل دولت | US$7.9 billion (February 2015)[10] | ||||||
اعزازات | |||||||
دستخط | |||||||
ویب سائٹ | |||||||
ویب سائٹ | twitter | ||||||
IMDB پر صفحات | |||||||
درستی - ترمیم |
مسک پریٹوریا،جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئے۔
ایلان جنوبی افریقی انجنیئر ایرول مسک اور کنیڈین ماڈل مائی مسک کے پہلے بیٹے تھے جو 28 جون 1971 میں پیدا ہوئے۔ اس کے بعد ان کے ہاں ایک بیٹا کمبل مسک اور بیٹی ٹوسکا مسک بھی پیدا ہوئے لیکن یہ دونوں ایک لمبی ازداجی زندگی نہیں گزار سکے اور 1980 میں دونوں میں طلاق ہو گئی۔ اس کے بعد ایلان نے زیادہ تر وقت اپنے والد کے ساتھ جنوبی افریقہ میں گزاراانکا بچپن کچھ زیادہ خوشگوار نہیں گذرا،اکثر ہم عمر لڑکے انھیں تنگ کرتے اور مار پیٹ سے بھی باز نہ آتے۔ایک دفعہ لڑکوں کے ایک گروہ سے ایلان کو سیڑھیوں سے گرایا اور اتنا مارا کہ وہ بے ہوش ہو گئے۔
دس سال کی ہی عمر میں ایلان مسک کو کمپیوٹر پروامنگ میں دلچسپی ہو گئی اور 12 سال کی عمر میں ایلان نے بیسک لینگوئج میں لکھا ایک کمپیوٹر گیم تقریباً 500 ڈالر کی مالیت میں ایک کمپیوٹر میگزین کو بیچا۔ جون 1989 میں اٹھارہ سالہ ایلان جنوبی افریقی کالج سے گریجوایٹ کرنے کے بعد فوجی بھرتی سے بچنے کے لیے کنیڈا آ گئے اور اپنی کنیڈین والدہ کی وجہ سے یہاں کی شہریت بھی حاصل کرلی۔
انیس سال کی عمر میں ایلان کو کنگسٹن ،اونٹریو میں واقع کوئینز یونیورسٹی میں انڈر گریجوایٹ پروگرام میں داخلہ مل گیا۔ 1992 میں دو سال تعلم کے بعد یہ پنسلونیا میں منتقل ہوا اور پنسلونیا سٹیٹ یونیورسٹی کے کالج برائے آرٹ و سائنس سے 24 سال کی عمر میں فزکس میں گریجوایشن مکمل کی۔ اس کے ساتھ ہی ایلان نے اکنامکس میں بھی بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ 1995 میں وہ کیلفورنیا منتقل ہوئے جہاں سٹینفورڈ یونیورسٹی سے انھوں نے اطلاقی طبیعیات میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا مگر صرف دو دن بعد ہی تعلیم کو خیر آباد کہہ دیا تا کہ وہ قابل تجدید توانائی،انٹرنیٹ اور خلائی سفر جیسے مختلف میدانوں میں نئے بزنس شروع کرنے کے خواب کو پورا کر سکے۔ 2002 میں ایلان نے امریکی شہریت حاصل کر لی۔
1995 میں، مسک، اس کے بھائی کمبل اور گریگ کوری نے مسک کے والد سے پیسے ادھارلے کر ویب سافٹ ویئر کمپنی Zip2 کی بنیاد رکھی۔ انھوں نے اس منصوبے کو پالو آلٹو میں کرائے کے ایک چھوٹے سے دفتر میں شروع کیا ، کمپنی نے اخبارات کی اشاعت کی صنعت کے لیے ایک انٹرنیٹ سٹی گائیڈ تیار کیا اور اس کی مارکیٹنگ کی، جس میں نقشے، ہدایات اور فون ڈائریکٹریز پر مشتمل صفحات شامل تھے۔ ایلون مسک کے مطابق اس ویب گاہ کے کا میاب ہونے سے پہلے وہ اس قابل بھی نہیں تھا کہ دفتر یا اپارٹمنٹ کرائے پر لے سکتا میں صوفے پر ہی سو جایا کرتا تھا ور ایک کمپیوٹر تھا جسے میں اور میر ا بھائی باری باری استعمال کرتے تھے۔
کمپیک(Compaq)کمپنی نے فروری 1999 میں 307 ملین ڈالر کی رقم کے عوض Zip2 کو خرید لیا اور اور مسک نے اپنے 7 فیصد شیئر کے مطابق 22 ملین ڈالر وصول کیے۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.