From Wikipedia, the free encyclopedia
اورنگی ٹاؤن پاکستان کے صوبہ سندھ کے دار الحکومت کراچی ڈویژن کے ضلع اورنگی کے ۳ قصبہ جات میں سے ایک قصبہ ہے۔ اگست 2000ء میں بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے کے ساتھ ہی کراچی ڈویژن اور اس کے اضلاع کا خاتمہ کر کے کراچی شہری ضلعی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے نتیجے میں شہر کو ۱۸ قصبہ جات (ٹاؤنز) میں تقسیم کر دیا گیا جن میں اورنگی ٹاؤن بھی شامل تھا، بعد ازاں 11 جولائی 2011 کو سندھ حکومت نے ضلع کراچی غربی کو دوبارہ بحال کر دیا۔ مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق اورنگی سب ڈویژن کی آبادی پانچ لاکھ چھیانوے ہزار 596,919 افراد پر مشتمل ہے۔
Orangi Town | |
---|---|
اورنگی ٹاؤن | |
سرکاری نام | |
کٹی پہاڑی اورنگی ٹاؤن | |
اشتقاقیات: ضلع غربی | |
نعرہ: عزم، محنت، ترقی | |
اونگی ٹاؤن کا نقشہ | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | سندھ |
ماتحت | ضلع اورنگی |
تشکیل | 1972 |
درجہ قصبہ | 2001 |
تحلیل | 2011 |
فعال | 2015 |
قائم از | اورنگی پائلٹ پراجیکٹ |
مرکزی دفتر | ڈی ایم سی غربی |
تعداد انجمن مجلس | ۸
|
حکومت | |
• قسم | قصبہ بلدیاتی تنظیم |
• صدر قصبہ | جمیل ضیاء (پاکستان پیپلز پارٹی) |
• قائم مقام منتظم | احمد علی صدیقی |
• حلقہ | این اے۔245 (کراچی غربی۔2) |
• رکن ایوان زیریں | سید حفیظ الدین (متحدہ قومی موومنٹ) |
رقبہ | |
• کل | 9 کلومیٹر2 (3 میل مربع) |
بلندی | 63 میل (207 فٹ) |
بلند ترین پیمائش | 123 میل (404 فٹ) |
پست ترین پیمائش | 28 میل (92 فٹ) |
آبادی (مردم شماری پاکستان 2023ء) | |
• کل | 596,919 |
• کثافت | 66,324.33/کلومیٹر2 (171,779.2/میل مربع) |
نام آبادی | کراچی والے |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+05:00) |
• گرما (گرمائی وقت) | مشاہدہ نہیں کیا جاتا (UTC) |
رمزیہ ڈاک | 75800 |
ٹیلی فون کوڈ | 021 |
آیزو 3166 رمز | PK-SD |
برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کے بعد پاکستان کے 2 صوبے مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان تھے جن کا آپس میں فاصلہ تقریباً 1600 کلومیٹر تھا۔ پاک بھارت جنگ 1947 کے بعد موجودہ بھارتی ریاست بہار (بھارت) اور ریاست مغربی بنگال سے اردو بولنے والے مسلمان مشرقی پاکستان ہجرت کر گئے تھے۔
1971 میں جنگ آزادی بنگلہ دیش کے نتیجے میں مشرقی پاکستان آزاد ہوکر بنگلہ دیش بن گیا جہاں بنگالیوں اور اردو بولنے والوں میں فسادات شروع ہو گئے جس کے بعد مشرقی پاکستان سے بہت بڑی تعداد میں اردو بولنے والے ہجرت کرکے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن آئے اور اسے آباد کیا۔
زبان
مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق اورنگی سب ڈویژن میں 596,919 افراد ہیں جن میں 329,285 پشتو بولتے ہیں جبکہ 180,690 اردو بولتے ہیں۔
اورنگی ٹاؤن کراچی شہر کے شمال مغربی حصے میں واقع ایک انتہائی گنجان آباد قصبہ ہے۔ دعوٰیٰ کیا جاتا ہے کہ یہ ایشیاء کی سب سے بڑی کچی آبادی (slum) ہے [حوالہ درکار]۔ اس کی سرحدیں شمال مشرق میں نیو کراچی ٹاؤن، مشرق میں شمالی ناظم آباد ٹاؤن، شمال مغرب میں منگھوپیر ٹاؤن، جنوب مغرب میں مومن آباد ٹاؤن اور جنوب مشرق میں سائٹ ٹاؤن سے ملتی ہیں۔
2023ء میں اس قصبے کے ناظم حاجی محمد جمیل ضیاء (ڈائری) جبکہ ان کے نائب عفّان صغیر صدیقی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر اورنگی ٹاؤن فاطمہ صائمہ احمد ہیں۔
اورنگی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن
شمار | ضلع میں شامل کونسل | یونین کمیٹی کے نمبر | ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میں یونین کمیٹی کے نام |
---|---|---|---|
1 | ٹی ایم سی اورنگی | یوسی#01 | گلشنِ ضیاء |
2 | یوسی#02 | بے نظیر کالونی | |
3 | یوسی#03 | مسلم نگر کالونی | |
4 | یوسی#04 | جناح کالونی | |
5 | یوسی#05 | اقبال بلوچ کالونی | |
6 | یوسی#06 | نعیم شاہ بخاری کالونی | |
7 | یوسی#07 | شاہ ولی اللہ نگر | |
8 | یوسی#08 | داتا نگر | |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.