امت شاہ
From Wikipedia, the free encyclopedia
امت شاہ (انگریزی: Amit Shah)(ولادت: 22 اکتوبر 1964ء) بھارتی سیاست دان ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے موجودہ صدر ہیں۔ وہ راجیہ سبھا کے رکن بھی ہیں۔ امت شاہ سرکھیج اسمبلی حلقہ سے لگاتار چار مرتبہ (1997ء، 1998ء، 2002ء اور 2007ء) ایم ایل اے منتخب کیے گئے۔ وہ نریندر مودی کے بہت قریبی مانے جاتے ہیں۔ جب مودی وزیر اعلیٰ گجرات تھے تب شاہ کو حکومت میں اچھی پکڑ حاصل تھی۔ 2012ء میں وہ ناران پورہ اسمبلی حلقہ سے منتخب ہو کر ایم ایل اے بنے۔ بھارت کے عام انتخابات، 2014ء میں امت شاہ اتر پردیش کے انچارج بنے۔ اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے سب سے بڑے انتخابی میلے میں سب سے بڑی ریاست میں بی جے پی نے اب تک کا سب سے بہتر نتیجہ دیا۔ 80 میں سے کل 73 نشستیں جیت کر امت شاہ نے اپنی مہارت، سیاسی قیادت اور بصیرت کا لوہا منوا لیا۔ اور اسی سال جولائی میں ان کو پارٹی کا صدر بنا دیا گیا۔[4] ان کی قیادت میں بی جے پی نے مہاراشٹر، ہریانہ، جموں اور کشمیر، جھارکھنڈ اور آسام کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور بی جے پی کی سرکار بنائی مگر دہلی، بہار، چھتیس گڑھ، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ البتہ اتر پردیش، اتراکھنڈ، گجرات میں یک طرفہ کامیابی ملی [5] اور منی پور میں پارٹی کو مضبوط کیا۔ پنجاب میں شرومنی اکالی دل کے ساتھ اتحاد اس بار کام نہ آیا اور وہاں کی حکومت کانگریس کے پاس چلی گئی۔[6]
امت شاہ | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
مناصب | |||||||
رکن راجیہ سبھا [1][2] | |||||||
رکن مدت 19 اگست 2017 – 29 مئی 2019 | |||||||
حلقہ انتخاب | گجرات | ||||||
وزیر امور داخلہ [3] | |||||||
آغاز منصب 30 مئی 2019 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Amit Anilchandra Shah) | ||||||
پیدائش | 22 اکتوبر 1964ء (60 سال) ممبئی | ||||||
شہریت | بھارت | ||||||
جماعت | بھارتیہ جنتا پارٹی | ||||||
اولاد | جے شاہ | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ گجرات (بھارت) | ||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
ویب سائٹ | |||||||
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ | ||||||
درستی - ترمیم |