From Wikipedia, the free encyclopedia
الباحہ علاقہ یا منطقہ الباحہ (انگریزی: Al Bahah Region; عربی: منطقة الباحة) جنوبی سعودی صوبہ ہے جس کے مشرق میں سعودی صوبہ عسیر علاقہ واقع ہے جبکہ باقی تین اطراف شمال، مغرب اور جنوب سے صوبہ الحجاز سے گھرا ہوا ہے۔ صوبہ کا کل رقبہ 15,000 مربع کلومیٹر اور آبادی لگ بھگ 459,200 (1999ء) ہے۔ صوبائی صدرمقام صوبہ کے نام پر ہے شہر الباحہ ہے، دوسرا اہم شہر بلجرشي (بلجرشی) ہے، جہاں مشہور زمانہ قدیم منڈی "سوق السبت (sooqe as-sabt)" (اردو: ہفتہ بازار) لگائی جاتی ہے۔ منڈی یا بازار کس زمانہ سے لگایا جا رہا ہے کسی کو معلوم نہیں تاہم بازار کا آغاز نماز فجر کے بعد ہی صبح پانچ بجے کر دیا جاتا ہے اور کاروبار دوپہر تک جاری رہتا ہے۔ پورے علاقہ کے لوگ ہاتھ سے بنی اشیاء کی خریدوفروخت کرتے ہیں۔ علاقہ کے دیگر اہم شہروں میں طائف (Taif)، بیشا ( Beesha )، ابہا (ابھا) اور الکنفندہ (Al Qunfunda) شامل ہیں۔ علاقہ میں رہائشی قبائل میں غمد (غامد) اور ظہران (ظہران) شامل ہیں۔
الباحة | |
---|---|
علاقہ | |
الباحہ سعودی عرب کے نقشہ پر | |
دار الحکومت | الباحہ |
اضلاع | 7 |
حکومت | |
• گورنر | مشاری بن سعود بن عبدالعزيز |
رقبہ | |
• کل | 9,921 کلومیٹر2 (3,831 میل مربع) |
آبادی (2010 مردم شماری) | |
• کل | 411,888 |
• کثافت | 42/کلومیٹر2 (110/میل مربع) |
آیزو 3166-2:SA | 11 |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.