From Wikipedia, the free encyclopedia
ابوالعلا احمد المعری عرب شاعر اور فلسفی تھے۔
ابو العلاء المعری | |
---|---|
(عربی میں: أبو العلاء المعرّي) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (عربی میں: أحمد بن عبد الله بن سُليمان القضاعي التنُّوخي المعرِّي) |
پیدائش | سنہ 973ء [1][2][3][4][5][6][7] معرۃ النعمان [8] |
وفات | سنہ 1057ء (83–84 سال)[5][9] معرۃ النعمان |
عارضہ | اندھا پن [10][11] |
عملی زندگی | |
تلمیذ خاص | خطیب تبریزی [12] |
پیشہ | شاعر [13]، مصنف ، فلسفی [14] |
پیشہ ورانہ زبان | عربی [15][16] |
شعبۂ عمل | عربی ادب [17]، عربی شاعری ، فلسفہ [17]، اسلام [17]، شاعری [18] |
درستی - ترمیم |
ابوالعلاء معری کا پورا نام احمد بن عبد الله بن سليمان، التنوخی المعری تھا
ابو العلاء معری کی پیدائش 363ھ بمطابق973ء معرۃ النعمان میں ہوئی۔ 4 سال کی عمر میں چیچک نکل آئی اور اسی سے بینائی جاتی رہی۔
ابو العلاء معری کاحافظہ باکمال تھا۔ حلب، طرابلس، انطاکیہ میں تعلیم پائی۔ تعلیم سے فراغت کے بعد 398ھ میں بغداد گئے۔ مگر یہاں کی فضا پسند نہ آئی۔ اس لیے اپنے وطن معرہ واپس آگئے۔ اور باقی زندگی دنیا سے الگ تھلگ یہیں گزار دی۔ روشن دماغ اور ترقی پسند شاعر تھے۔ لب و لہجہ کا تند اور مردم بیزار تھا۔ عربی زبان میں محاکاتی شاعری کا بانی تصور کیا جاتا ہے۔ سینکڑوں کتب کا مصنف اور مولف ہے۔ اس کی علمی خدمات کا بیشتر حصہ صلیبی جنگوں کی نذر ہو گیا۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ آواگون کا قائل تھا۔ بعض کا خیال ہے کہ لاادری (ایگناسٹک) تھا۔ اس کے مشہور شعر کا ترجمہ ہے :
"لوگ امام برحق کا انتظار کر رہے ہیں جو ان کے لشکر کی قیادت کرے گا۔ یہ ان کی خام خیالی ہے۔ عقل کے سوا کوئی امام نہیں جو ہر لمحہ انسان کو صحیح مشورہ دے اور اس کو راہ دکھائے۔ "
اپنی غذا میں دال اور سبزیوں پر گزارا کرتے تھا۔ گوشت اور انڈا سے مکمل پرہیز تھا۔علامہ اقبال نے بھی اپنی شاعری میں ان کا ذکر ان الفاظ میں کیا ہے :
کہتے ہیں کبھی گوشت نہ کھاتا تھا معری
پھل پھول پہ کرتا تھا ہمیشہ گذر اوقات
علامہ اقبال نے نظم میں معری کی دو تصانیف
ابو العلاء معری کا انتقال 449ھ 1057ء میں ہوا۔ وفات کے وقت اس کے 84 شاگرد شعرا موجود تھے۔[19]
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.