آئی سی سی ٹی/20 عالمی کپ 2024ء
From Wikipedia, the free encyclopedia
آئی سی سی ٹی/20 عالمی کپ 2024ء آئی سی سی ٹوئنٹی20 عالمی کپ کا نواں مقابلہ تھا جو یکم سے 29 جون 2024ء تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا گیا۔ اس عالمی کپ میں بیس ٹیمیں شریک ہوئیں۔ [1] یہ پہلا آئی سی سی عالمی کپ ٹورنامنٹ تھا جس کی میزبانی امریکا نے کی۔ [2] ویسٹ انڈیز اس سے قبل 2010ء کے ایڈیشن کی میزبانی کے بعد دوسری بار ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کی میزبانی کی۔ اس ٹورنامنٹ میں انگلستان دفاعی چیمپئن تھا جس نے گزشتہ ایڈیشن کے فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی۔
| |
تاریخ | 1 – 29 جون 2024 |
---|---|
منتظم | بین الاقوامی کرکٹ کونسل |
کرکٹ طرز | ٹی/20 |
ٹورنامنٹ طرز | گروپ مرحلہ، سپر ایٹ اور ناک آؤٹ مرحلہ |
میزبان | ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ ریاستہائے متحدہ |
فاتح | بھارت (2 بار) |
رنر اپ | جنوبی افریقا |
شریک ٹیمیں | 20 |
کل مقابلے | 55 |
بہترین کھلاڑی | جسپریت بمراہ |
کثیر رنز | رحمن اللہ گرباز (281) |
کثیر وکٹیں | فضل حق فاروقی (17) ارشدیپ سنگھ (17) |
باضابطہ ویب سائٹ | t20worldcup |
→ 2022 |
ٹورنامنٹ میں ریکارڈ 20 ٹیموں نے حصہ لیا، 2022ء کے ٹورنامنٹ میں 16 ٹیموں تھیں۔ اس میں دو میزبان، 2022ء ایڈیشن کی سرفہرست آٹھ ٹیمیں، آئی سی سی مردوں کی ٹی/20 بین الاقوامی ٹیم درجہ بندی میں اگلی دو ٹیمیں اور علاقائی کوالیفائرز کے ذریعے طے شدہ آٹھ ٹیمیں شامل تھیں۔ کینیڈا اور یوگنڈا نے پہلی بار مردوں کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کیا ، جب کہ امریکا نے شریک میزبان ہونے کی وجہ سے پہلی بار شرکتکی۔