From Wikipedia, the free encyclopedia
چیونٹی ایک عام معاشرتی مکوڑا ہے، جو تقریباً دنیا کے ہر حصے میں پائی جاتی ہے۔ یہ حشرات الارض کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے، بھڑیں اور مکھیاں بھی اسی قبیل سے تعلق رکھتی ہیں۔ چیونٹیاں تقریباً ایک کروڑ دس لاکھ یا ایک کروڑ تیس لاکھ سال قبل بھڑ نما اجداد سے تعلق رکھتی ہیں اور آج ان کی 12،000 (بارہ ہزار) سے زائد اقسام موجود ہیں۔ ان کو ان کے سر پر لگے دو اینٹیناز اور مخصوص جسمانی ساخت کی بدولت بآسانی پہچاناجا سکتا ہے۔
چیونٹی دور: 100–0 ما Albian – Recent | |
---|---|
Fire ants | |
اسمیاتی درجہ | خاندان [1] |
جماعت بندی | |
مملکت: | جانور |
جماعت: | حشرات |
طبقہ: | غشائی پردار حشرات |
ذیلی طبقہ: | Apocrita |
اعلی خاندان: | Vespoidea |
خاندان: | Formicidae Latreille, 1809 |
سائنسی نام | |
Formicidae[2] Pierre André Latreille ، 1809 | |
Subfamilies | |
Cladogram of subfamilies سانچہ:Clade
A قبیلہ سازی of the extant ant subfamilies.[3][4] | |
| |
درستی - ترمیم |
چیونٹیاں انتہائی منظم بستیاں بناتی ہیں، جو حجم اور رقبے کے لحاظ سے کافی بڑی اور لاکھوں پر بھی محیط ہو سکتی ہے۔ جس میں بانجھ ماداؤوں کو ضرورت کے مطابق ذمہ داریاں تفویض کی جاتی ہیں، جس میں نگرانی سے لے کر مزدوری تک ہر طرح کے کام شامل ہے۔ تولیدی صلاحیت رکھنے والے نر اور مادہ کی بھی الگ الگ گروہ بندی کی جاتی ہے۔
ان میں بعض اقسام کی چیونٹیاں اپنے سے کئی گنا زیادہ وزن اٹھا سکتی ہیں۔ ان کی بعض نسلیں خود سے سو گنا زیادہ وزن اٹھانے کی سکت رکھتی ہیں۔ چیونٹیوں کا شمار دنیا کے مشقت کرنے والے مخلوقات میں ہوتا ہے۔ ان کی بعض نسلیں ایسی بھی موجود ہیں جن کی آنکھیں نہیں ہوتی۔ زیادہ تر چیونٹیاں پانی میں 20 سے 24 گھنٹے تک زندہ رہ سکتی ہیں۔ نیز کچھ چیونٹیاں ایسی بھی ہیں جن کو نئی نسل پیدا کرنے کے لیے نر کی ضرورت نہیں ہوتی۔ چیونٹیاں سونگنے کے لیے اپنے انٹینوں کا استعمال کرتی ہیں اور صفائی کا بھی خیال رکھتی ہیں۔ اچیونٹیوں کی کالونی ملکہ کے دم قدم سے ہی چلتی ہے اور ایک ملکہ کی عمر 30 سال تک طویل ہو سکتی ہے۔ اس کے برعکس مادہ ورکر چیونٹیاں ایک سے تین سال زندہ رہتی ہیں جبکہ نر چیونٹیوں کی عمر کچھ ہفتوں تک ہی ہوتی ہے[6]۔ ان کی پسندیدہ خوراک میٹھا ہے خاص کر شکّر۔
چیونٹیوں کی جسمانی ساخت اور شکلیات دوسرے حشرات سے کچھ مختلف ہے۔ ان کی کوہنیوں سے ان کے اینٹنے ہوتے ہیں۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.