From Wikipedia, the free encyclopedia
نوکیا، فن لینڈ (انگریزی: Nokia, Finland) فن لینڈ کا ایک قصبہ اور بلدیہ جو پیرکانما میں واقع ہے۔[1] نوکیا، فن لینڈ ( فنی تلفظ: [ nokiɑ ]) ایک شہر اور ایک بلدیہ Nokianvirta دریا ( Kokemäenjoki ) کے کنارے پر Pirkanmaa کے علاقے میں، کچھ 15 کلومیٹر (9 میل) TAMPERE کے مغرب میں ہے۔ 31 جنوری 2014 کے طور پر یہ 32،402 کی آبادی ہے .
قصبہ | |
Nokian kaupunki | |
Nokia church (designed by C. L. Engel) in December 2005 | |
Location of Nokia in فن لینڈ | |
ملک | فن لینڈ |
علاقہ | پیرکانما |
ذیلی علاقے | ٹیمپیر sub-region |
منشور | 1922 |
Market town | 1937 |
City rights | 1977 |
حکومت | |
• Town manager | Markku Rahikkala |
آبادی | |
• کثافت | 0/کلومیٹر2 (0/میل مربع) |
• نام آبادی | Nokialainen (Finnish) |
منطقۂ وقت | EET (UTC+2) |
• گرما (گرمائی وقت) | EEST (UTC+3) |
ویب سائٹ | www.nokiankaupunki.fi |
لفظ نوکیا کا ماخذ غیر واضح ہے۔ اس بارے ایک حوالہ یہ ملتا ہے کہ نوکیا شہر کا نام نوکیا دریا سے نکلا اور نوکیا دریا کو یہ نام نوکیا نامی جانور سے دیا گیا جو اس دریا کے کنارے رہتا تھا۔
نوکیا سب سے پہلے تحریری حوالہ نوکیا جاگیر کے سلسلے میں ایک 1505 دستاویز میں ہے۔
کسانوں کی بغاوت جو سویڈش جاگیرداروں کے خلاف 1596میں تھی، میں سے ایک اہم جنگ کا فیصلہ نوکیا میں ہوا۔ کسانوں جو بھالوں سے مسلح تھے نوکیا میں رہنے لگے اور جاگیردارانہ گھڑسوار فوج کے خلاف کئی جھڑپیں جیتیں، لیکن جنوری 1-2، 1597 پر کلاؤس فلیمنگ نے کسانوں کو فیصلہ کن شکست دے دی۔ ہزاروں کی تعداد میں کسان مارے گئے اور ان کے رہنما یاکٌو الکٌا کو گرفتار کر کے پھانسی دے دی گئی۔ یہ جنگ کسانوں کی طرف سے ہونے والی آخری بغاوت تھی۔ بعد میں فنی خانہ جنگی کے دوران یہاں سوشلسٹوں کا غلبہ تھا اور یہاں بھی جنگ ہوئی۔
نوکیا کو 1977 میں شہر کا درجہ دیا گیا تھا۔
مشہور زمانہ نوکیا کمپنی کی بنیاد فریڈرک ایڈسٹام نے 1865 میں پلپ مل کے طور پر رکھی۔ فنی ربر ورکس لمیٹڈ نے 1904 میں نوکیا میں اپنی فیکٹری قائم کی۔ پھر یہ دونوں کمپنیاں اور فنی کیبل ورکس لمیٹڈ نے مل کر 1967 میں نوکیا کارپوریشن بنائی۔ 1990میں اس کی کئی شاخیں الگ کمپنیاں بنا کر الگ کر دی گئیں یا انھیں بیچ دیا گیا۔ تاہم نوکیا ٹائرز کے نام سے ربر ورکس اور پیپر مل جارجیا پیسیفک فن لینڈ لمیٹڈ کے نام سے کام کر رہی ہیں۔
2008 میں نوکیا نے اپنے سارے دفاتر یہاں سے منتقل کر دیے۔ نوکیا میں قیام کے باوجود اب کمپنی کا صدر دفتر اسپو میں ہے اور اہم فیکٹریاں سالو شہر میں۔ دونوں شہر نوکیا سے تقریبا 200 کلومیٹر جنوب میں ہیں۔ ہر سال بہت بڑی تعداد میں سیاح نوکیا کا عجائب گھر دیکھنے آتے ہیں جبکہ یہاں نوکیا سے متعلق محض ایک عمارت ہے جو کمپنی کے اعلیٰ افسران کی پرائیویٹ پارٹیوں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
شہر سے کئی بار کہا گیا ہے کہ وہ نوکیا کی یادگار بنائے لیکن ہر بار اس وجہ سے یہ درخواست مسترد کر دی جاتی ہے کہ نوکیا نے کبھی یہاں فون نہیں بنائے۔ تاہم یہاں سے 15 کلومیٹر دور تمپرے شہر میں نوکیا کے ڈیزائن اور انجینئری کے شعبے کام کر رہے ہیں۔
آج کا نوکیا اپنے سپا، فیکٹری آوٹ لیٹس، آبی گزرگاہوں اور فنکشنز کے لیے مشہور ہے۔ زمینی اور فضائی ذرائع نقل و حمل بھی اچھے ہیں۔ مذہبی نکتہ نظر سے نوکیا میں ایک احیائی تحریک پیدا ہوئی لیکن بعد ازاں اپنے مذہبی رہنما کے غلط جنسی رویے کی بنا پر اپنی موت آپ مر گئی۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.