From Wikipedia, the free encyclopedia
میراتھن (Marathon) ایک لمبے فاصلے کی دوڑ ہے۔ دوڑ کی لمبائی 42.195 کلومیٹر (26میل اور 385 گز) ہے۔
میراتھن دوڑ کا تعلق ایک تاریخی واقع سے ہے۔ 390 قبل مسیح میں ایران اور یونانی ریاست ایتھدنز کی یونان کے علاقے میراتھن کے مقام پر جنگ ہوئی تھی۔ یہ جنگ ایتھنز نے جیت لی۔ ایتھنز کے سپاہیوں نے اہالیان ایتھنز کو اس خوشخبری کی اطلاع دینے کے لییئے ایک یونانی سپاہی فائیڈیپیڈس کو ایتھنز بھیجا۔ وہ بغیر رکے ہوئے بھاگتا ہوا ایتھنز پہنچا شہر والوں کو جنگ کے نتیجے کی اطلاع دی اور مرگیا۔ یہ کہانی پلوٹارک کی ہے۔
یونانی تاریخ دان ہیروڈوٹس کے مطابق فائیڈیپیڈس ایک پیغام بر تھا جو ایتھنز سے سپارٹا مدد لینے کے لیے گیا۔
جدید تاریخ میں پہلی میراتھن دوڑ 1896 کو پہلے اولمپک کھیلوں منعقدہ ایتھنز یونان میں ہوئی۔ عورتوں کی میراتھن دوڑ پہلی بار 1984 کے اولمپک کھیلوں منعقدہ لاس اینجلس امریکہ میں شروع ہوئی۔
شروع میں میراتھن دوڑ کی لمبائی مستقل نہ تھی چنانچہ یہ بدلتی رہی۔ لیکن 1924 سے یہ مستقل ہے۔
سال | فاصلہ (کلومیٹر) | فاصلہ (میل) |
---|---|---|
1896 | 40 | 24.85 |
1900 | 40.26 | 25.02 |
1904 | 40 | 24.85 |
1906 | 41.86 | 26.01 |
1908 | 42.195 | 26.22 |
1912 | 40.2 | 24.98 |
1920 | 42.75 | 26.56 |
1924 سے اب تک | 42.195 | 26.22 |
مردوں کے لیے میراتھن دوڑ کا عالمی ریکارڈ 2 گھنٹے، 4 منٹ اور 55 سیکنڈ ہے جو کینیا کے کھلاڑی پال ٹرگٹ نے برلن میراتھن میں 28 ستمبر 2003 میں قائم کیا۔
عورتوں کے لیے میراتھن دوڑ کا عالمی ریکارڈ 2 گھنٹے، 15 منٹ اور 25 سیکنڈ ہے جو برطانیہ کی کھلاڑی پاؤلہ ریڈکلف نے لندن میراتھن میں 13 اپریل 2003 میں قائم کیا۔
اس وقت دنیا بھر میں 800 کے قریب سالانہ میراتھن دوڑیں ہوتی ہیں۔ بڑی دوڑیں بوسٹن، نیو یارک، شکاگو، لندن اور برلن میں ہوتی ہیں۔ سب سے مشہور میراتھن دوڑ بوسٹن میں ہر سال اپریل میں منعقد ہوتی ہے۔
30 جنوری 2005 کو لاہور میں پہلی بار میراتھن دوڑ ہوئی جس کا نام دوڑ میرے لاہور رکھا گيا۔ 17500 لوگوں نے اس میں حصہ لیا۔ جنوبی افریقہ کے زیکو موپولوکینگ 2:16:57 کے وقت سے جیت گئے۔
29 جنوری 2006 کو آخری لاہور میراتھن منعقد ہوئی۔
14 جنوری 2007 کو اس سال کی لاہور میراتھن ہوئی ہے جسے ایتھیوپیا کے کھلاڑی کسیمیا ایرامتھیا نے جیت لی ہے۔
کھیلیں | طلائی | چاندی | کانسی |
---|---|---|---|
1896 ایتھنز |
سپیریدون لوئس (GRE) | خاریلاوس وسیلاکوس (GRE) | گیولا کیلنر (HUN) |
1900 پیرس |
Michel Théato (FRA)[1] | Émile Champion (FRA) | Ernst Fast (SWE) |
1904 سینٹ لوئیس |
Thomas Hicks (USA) | Albert Corey (USA)[2] | Arthur Newton (USA) |
1908 لندن |
Johnny Hayes (USA) | Charles Hefferon (RSA) | Joseph Forshaw (USA) |
1912 سٹاکہوم |
Ken McArthur (RSA) | Christian Gitsham (RSA) | Gaston Strobino (USA) |
1920 انتورب |
Hannes Kolehmainen (FIN) | Jüri Lossmann (EST) | Valerio Arri (ITA) |
1924 پیرس |
Albin Stenroos (FIN) | Romeo Bertini (ITA) | Clarence DeMar (USA) |
1928 ایمسٹرڈیم |
Boughera El Ouafi (FRA) | Manuel Plaza (CHI) | Martti Marttelin (FIN) |
1932 لاس اینجلس |
Juan Carlos Zabala (ARG) | Sam Ferris (GBR) | Armas Toivonen (FIN) |
1936 برلن |
Sohn Kee-chung (JPN)[3] | Ernest Harper (GBR) | Nan Shoryu (JPN)[3] |
1948 لندن |
Delfo Cabrera (ARG) | Tom Richards (GBR) | Étienne Gailly (BEL) |
1952 ہیلسنکی |
Emil Zátopek (TCH) | Reinaldo Gorno (ARG) | Gustaf Jansson (SWE) |
1956 میلبورن |
Alain Mimoun (FRA) | Franjo Mihalić (YUG) | Veikko Karvonen (FIN) |
1960 روم |
Abebe Bikila (ETH) | Rhadi Ben Abdesselam (MAR) | Barry Magee (NZL) |
1964 ٹوکیو |
Abebe Bikila (ETH) | Basil Heatley (GBR) | Kokichi Tsuburaya (JPN) |
1968 میکسیکو شہر |
Mamo Wolde (ETH) | Kenji Kimihara (JPN) | Mike Ryan (NZL) |
1972 میونخ |
Frank Shorter (USA) | Karel Lismont (BEL) | Mamo Wolde (ETH) |
1976 مانٹریال |
Waldemar Cierpinski (GDR) | Frank Shorter (USA) | Karel Lismont (BEL) |
1980 ماسکو |
Waldemar Cierpinski (GDR) | Gerard Nijboer (NED) | Satymkul Dzhumanazarov (URS) |
1984 لاس اینجلس |
Carlos Lopes (POR) | John Treacy (IRL) | Charlie Spedding (GBR) |
1988 سیول |
Gelindo Bordin (ITA) | Douglas Wakiihuri (KEN) | Ahmed Salah (DJI) |
1992 بارسلونا |
Hwang Young-cho (KOR) | Koichi Morishita (JPN) | Stephan Freigang (GER) |
1996 اٹلانٹا |
Josia Thugwane (RSA) | Lee Bong-ju (KOR) | Erick Wainaina (KEN) |
2000 سڈنی |
Gezahegne Abera (ETH) | Erick Wainaina (KEN) | Tesfaye Tola (ETH) |
2004 ایتھنز |
Stefano Baldini (ITA) | Mebrahtom Keflezighi (USA) | Vanderlei de Lima (BRA) |
2008 بیجنگ |
Samuel Wanjiru (KEN) | Jaouad Gharib (MAR) | Tsegay Kebede (ETH) |
2012 لندن |
Stephen Kiprotich (UGA) | Abel Kirui (KEN) | Wilson Kipsang Kiprotich (KEN) |
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.