سنگاپور کی پہلی مسلم صدر From Wikipedia, the free encyclopedia
حلیمہ یعقوب (جوی: حاليمہ بنت ياچوب؛ پیدائش 23 اگست 1954ء) سنگاپور کی سیاست دان اور اس کی موجودہ صدر ہیں۔[4] وہ سنگاپور کی حکمران سیاسی جماعت پیپلز ایکشن پارٹی (پی اے پی) کی رکن تھیں۔ نیز جنوری 2013ء سے اگست 2017ء تک سنگاپور کی پارلیمنٹ کی نویں سپیکر کے عہدہ پر بھی فائز رہ چکی ہیں۔[5]
حلیمہ یعقوب | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(مالے میں: Halimah Binti Yacob / حاليمه بنت يا)،(چینی میں: 哈莉玛·雅各布)،(تمل میں: ஹலிமா பின்தி யாகொப்) | |||||||
مناصب | |||||||
رکن پارلیمان سنگاپور | |||||||
برسر عہدہ 3 نومبر 2001 – 24 اگست 2015 | |||||||
اسپیکر پارلیمان سنگاپور (9 ) | |||||||
برسر عہدہ 14 جنوری 2013 – 7 اگست 2017 | |||||||
رکن پارلیمان سنگاپور | |||||||
برسر عہدہ 11 ستمبر 2015 – 7 اگست 2017 | |||||||
صدر سنگاپور [1] (8 ) | |||||||
برسر عہدہ 14 ستمبر 2017 – 13 ستمبر 2023 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 23 اگست 1954ء (70 سال)[2] سنگاپور | ||||||
شہریت | سنگاپور | ||||||
جماعت | پیپلز ایکشن پارٹی (2001–2017) | ||||||
عارضہ | کووڈ-19 (4 جولائی 2022–)[3] | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور | ||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
نوکریاں | نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور | ||||||
اعزازات | |||||||
دستخط | |||||||
ویب سائٹ | |||||||
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ | ||||||
درستی - ترمیم |
14 ستمبر 2017ء کو حلیمہ یعقوب بلا مقابلہ سنگاپور کی صدر منتخب ہوئیں کیونکہ کوئی دوسرا امیدوار اس عہدے کے لیے سندِ اہلیت حاصل نہ کر سکا۔[6][7]
ان کے والد یعقوب عبد اللہ کا تعلق ہندوستانی ریاست تمل ناڈو سے تھا۔ جب انگریزوں کو سنگاپور میں افرادی قوت کی ضرورت محسوس ہوئی تو نے ہندوستان سے کئی ہندو اور مسلم کارکن بلوائے ،یوں یعقوب عبد اللہ سنگاپور پہنچے۔ حلیمہ کے والد نے ملایا نسل کی ایک لڑکی سے شادی کی، جس سے پانچ ںچے ہوئے، حلیمہ سب سے بڑی تھیں۔ حلیمہ کے والد ایک چوکیدار تھے اور حلیمہ کی پیدائش کے آٹھ سال بعد وفات پا گئے۔ حلیمہ نے محمد عبد اللہ الحبشی سے شادی کی۔[8] وہ ایک ریٹائرڈ افسر ہیں۔[9] ان کے خاوند عربی النسل ہیں۔ ان کے پانچ بچے ہیں۔ وہ پانچ کمروں کے فلیٹ میں قیام پزیر ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ صدر بننے کے بعد بھی ایوان صدر کی بجائے اسی فلیٹ میں قیام پزیر رہیں گی۔
Seamless Wikipedia browsing. On steroids.
Every time you click a link to Wikipedia, Wiktionary or Wikiquote in your browser's search results, it will show the modern Wikiwand interface.
Wikiwand extension is a five stars, simple, with minimum permission required to keep your browsing private, safe and transparent.